کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں، امید ہے ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہردوبارہ آئی ہے، قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہداءاور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم شہداءکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قلات آپریشن کے دوران 23 خوارج جہنم واصل ہوئے، 18جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، افواج کے جوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ،ہسپتال سے ہو کر آیا ہوں، زخمی جوانوں کے حوصلے بلند تھے، زخمی جوانوں کا کہنا تھا کہ جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑتا تو کرتے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپہ سالارکی لیڈرشپ میں سکیورٹی ادارے فرض کی ادائیگی کر رہے ہیں، پورا ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا، آج قوم کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے، اتفاق اور اتحاد کے ساتھ چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے، سیاست بھی ہوگی اور پھر سیاسی میدان بھی سجیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں، میں ماضی میں نہیں جانا چاہتا ،یہ تفرقہ اور سیاست کا وقت نہیں ہے۔ 
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، قلات دہشت گردی واقعے میں زخمی سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
زخمی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلوچستان میں دہشت و شر کی فضاءپھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز شرپسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ اور وزیر توانائی اویس لغاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

سہ ملکی سریز؛ 5 سے 10 فروری تک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کر رہے ہیں اپنے خون

پڑھیں:

شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں: عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف یوم سیاہ منائے گی۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا، حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے۔

پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں، یہ اتنا نہیں کر سکے کہ بغیر کسی مانیٹرنگ کے ہماری جیل میں ملاقات کروائی جائے، بلوچستان کے حالات خراب ہیں، 18 ایف سی جوان شہید ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے، ہم نے چمن بارڈر اور پشین میں جلسے کیے، لوگوں نے بانئ پی ٹی آئی کے نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

  • یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے: وزیراعظم
  • فوج کے جوان خون کا نذرانہ پیش کررہے، ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا: وزیراعظم
  • شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں: عمر ایوب
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی خورشید شاہ سمیت اہم پی پی پی رہنماؤں سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، عطا تارڑ
  • 2025 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز: پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات