2025-04-15@10:36:21 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«گلیکسی ایس 25»:
سال 2025 میں اسمارٹ فونز کی دنیا میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی سبقت برقرار ہے۔ ابتدائی دو ماہ میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن کے بعد اب اس پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی اے 56 موجود ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔ شیاؤمی 15 الٹرا تیسرے، شاؤمی ریڈمی نوٹ 14 ایس چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبر پر ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 55 ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو...
سام سنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے حامل جدید ترین نئے فیچر کے ساتھ گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون رواں سال جنوری میں لانچ کیا تھا، اب سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج اسمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ قیمت اور دستیابی توقع ہے کہ سام سنگ ایس 25 ایج کی قیمت گلیکسی ایس 25 پریمیم پلس کی طرح ہوگی، جو کہ 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا لانچ، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟ سام سنگ اپریل میں باضابطہ طور پر لانچ کرسکتا ہے، رپورٹس کے مطابق یہ اسمارٹ فون مئی کے آخر تک اسٹورز پر پہنچ سکتا ہے، جس کی ابتدائی پیداوار صرف 40 ہزار یونٹس...
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 ایج کی جھلک گزشتہ مہینے ہونے والے ان پیک ایونٹ میں کرائی جس میں اس کے پتلے ڈیزائن پر روشنی ڈالی گئی۔ اب اسمارٹ گیجٹ کے حوالے سے خبریں لیک کرنے والے آئس یونیورس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس 25 ایج وزن میں گلیکسی ایس 25 (جس کا وزن 162 گرام ہے) سے کم ہوگا۔ لیکس کے ایک اور قابلِ بھروسہ ذریعہ میکس جیمبور نے بتایا کہ یہ فون دوسرے سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا اور مبینہ طور پر وہ مہینہ اپریل کا ہوگا۔ آخری بار سام سنگ نے چھ برس قبل کم وزن فلیگ شپ گلیکسی ایس 10 متعارف کرایا تھا، جس...
سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری کے بعد فروری میں بھی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی برتری برقرار ہے۔ البتہ، مقبولیت کی فہرست میں شیاؤمی 15 الٹرا نے حیران کن انٹری دی ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ شیاؤمی کی یہ ڈیوائس ابھی صارفین کے لیے جاری نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی 15 الٹرا موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 55 چوتھے، ویوو ط50 پانچویں اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔ شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں، سام سنگ...
ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے جنوری کے آخری دنوں میں گلیکسی ایس 25 کی رونمائی کی اور فوراً ہی عالمی سطح پر پری آرڈر بُکنگ شروع کر دی۔ کورین کمپنی کے لیے ملکی مارکیٹ کی کیا اہمیت ہے اس کی جھلک کمپنی کی جانب سے ایس 25 سیریز کے پری آرڈر کے حوالے سے بنائے جانے والے نئے ریکارڈ سے جھلکتی ہے۔ دارالحکومت سول سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سیریز کے 13 لاکھ پری آرڈر ریکارڈ ہوئے جو کہ گزشتہ برس کے گلیکسی ایس فلیگ شپ سے تقریباً 10 فی صد زیادہ ہے۔ تاہم، یہ عدد اب تک کی سب سے بلند آرڈر بکنگ (13 لاکھ سے زیادہ یونٹس) سے چوک گیا جو ریکارڈ اگست...
سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری میں گلیکسی ایس سیریز کا بول بالا رہا۔ تاہم، مہینے کے اختتام تک اگرچہ ان کی مقبولیت میں معمولی کمی واقع ہوئی لیکن اس سیریز کے فونز نے ٹاپ پوزیشنز پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 موجود ہے۔گلیکسی اے 55 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، گلیکسی ایس 24 الٹرا پانچویں اور پوکو ایکس 7 پرو چھٹے نمبر پر ہیں۔ ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں، ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) آٹھویں، گلیکسی...
سیئول(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز سے لیس ’گلیکسی ایس 25‘ سیریز کے تین فونز متعارف کرادیے۔ کمپنی نے گزشتہ ہفتے امریکا میں فونز کو متعارف کرایا اور متعدد ممالک میں فونز کو پری آرڈر فروخت کے لیے بھی پیش کیا۔ کمپنی نے فوری طور پر کسی بھی ملک میں فونز کو مارکیٹ میں پیش نہیں کیا، تاہم یکم فروری کے بعد فونز کو متعدد ممالک کے مارکیٹس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی کی جانب سے ’گلیکسی ایس 25، گلیکسی ایس 25 پلس اور گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کو پیش کیا گیا ہے۔ تینوں میں سے سب سے اہم ترین فون ’گلیکسی ایس 25 الٹرا‘...
سام سنگ کمپنی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے ذہانت اور جدید ترین نئے فیچر کے ساتھ گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون لانچ کر دیا ہے۔ جمعرات کو کمپنی نے سام سنگ 3 ویرینٹس کے ساتھ گلیکسی ایس 25 سیریزلانچ کردی ہے۔ اس سیریز کا سب سے مہنگا ماڈل گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون ہے۔ اسمارٹ فون میں فلیگ شپ فیچرز، ایک جدید اور طاقتورپروسیسر، اے آئی فیچرزاور بہت کچھ شامل کیا گیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزمیں گلیکسی ایس 25، ایس 25 پلس اورایس 25 الٹرا شامل ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزکودنیا بھرمیں ایک ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزاسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ کے...
کچھ دنوں قبل سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز کی ایک پروموشنل ویڈیو لیک ہوئی تھی جس نے صارفین کو لانچنگ سے قبل ہی اسمارٹ فون کا بصری تجربہ فراہم کیا تھا تاہم کمپنی کی جانب سے باقاعدہ درخواست کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے اور اس میں سام سنگ کے تازہ ترین فون میں اے آئی ٹیکنالوجی کو بطور فون کا سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ دکھایا گیا ہے۔ ایپل کی طرح، گلیکسی ایس 25 فونز اے آئی خصوصیات سے لیس ہیں۔ سام سنگ کے اندر سے رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فون میں اے آئی لارج لینگویج ماڈلز...
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایس 25 سلم کی لانچ مئی تک مؤخر کر دی۔ کمپنی کی جانب سے 22 جنوری کو ایک تقریب میں چار ڈیوائسز کو متعارف کرایا جانا تھا۔ ان ڈیوائسز میں گلیکسی ایس 25، گلیکسی ایس 25+، گلیکسی س 25 الٹرا اور برانڈ نیو گلیکسی ایس 25 سلم شامل تھے۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سلم کی رُونمائی کو مئی تک لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس نئے فون کی موٹائی صرف 6.5 ملی میٹر ہوگی لیکن سائز مین یہ پلس اور الٹرا اسمارٹ فون ڈیوائس کی طرح بڑا ہی ہوگا۔ اس میں 6.6 انچ کی اے ایم او ایل ای ڈی پینل نصب ہوگا جو 1080 پی ریزولوشن...
سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سالانہ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 22 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں کمپنی اپنی نئی فلیگ شپ گلیکسی S25 سیریز کے اسمارٹ فونز لانچ کرے گی۔ اس سیریز میں گلیکسی S25، گلیکسی S25+ اور گلیکسی S25 الٹرا شامل ہوں گے۔ مزید یہ کہ اس بار ایک چوتھا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جسے ممکنہ طور پر گلیکسی S25 سلم کہا جائے گا۔ یورپی مارکیٹ میں قیمتوں کی لیکس ایونٹ سے پہلے یورپی مارکیٹ میں ان اسمارٹ فونز کی ممکنہ قیمتوں کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ یورپ اور پاکستان کی قیمتوں میں فرق ہو سکتا ہے، لیکن یہ لیکس ہمیں ان فونز کی متوقع قیمتوں...