Daily Ausaf:
2025-02-01@20:31:31 GMT

اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکس ایس 25 سیریز متعارف

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

سیئول(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز سے لیس ’گلیکسی ایس 25‘ سیریز کے تین فونز متعارف کرادیے۔

کمپنی نے گزشتہ ہفتے امریکا میں فونز کو متعارف کرایا اور متعدد ممالک میں فونز کو پری آرڈر فروخت کے لیے بھی پیش کیا۔

کمپنی نے فوری طور پر کسی بھی ملک میں فونز کو مارکیٹ میں پیش نہیں کیا، تاہم یکم فروری کے بعد فونز کو متعدد ممالک کے مارکیٹس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے ’گلیکسی ایس 25، گلیکسی ایس 25 پلس اور گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کو پیش کیا گیا ہے۔

تینوں میں سے سب سے اہم ترین فون ’گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ ہے جب کہ سب سے سستا ترین فون ’گلیکسی ایس 25‘ ہے۔

کمپنی نے ’گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کو 200 میگا پکسل مین بیک کیمرے کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ باقی دونوں فونز میں مین کیمرے 50 میگا پکسلز کے دیے گئے ہیں۔

تینوں فونز کو اینڈرائیڈ 15 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے جب کہ تمام فونز میں اے آئی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

گلیکسی ایس 25 سیریز میں گوگل کے جیمنائی کو ڈیفالٹ اے آئی ٹول کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور جیمنائی سے بوٹ سے بات کرنے کے لیے سائیڈ میں خصوصی بٹن بھی دیا گیا ہے۔

گلیکسی ایس 25 سیریز میں فنگر پرنٹ کے ساتھ دیے گئے بٹن میں جیمنائی کا ڈفالٹ آپشن بھی دیا گیا ہے، جسے کلک کرنے سے صارفین براہ راست جیمنائی کے بوٹ پر چلے جائیں گے۔

تینوں فونز کے کیمرا ٹیکنالوجی میں بھی اے آئی فیچرز اور ٹولز دیے گئے ہیں جب کہ تینوں فونز کو مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

تینوں فونز کے مختلف ماڈیولز کی قیمت بھی مختلف رکھی گئی ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار گلیکسی ایس 25 سیریز کے فونز کی تمام ٹیکنالوجی کو پہلے سے زیادہ بہتر اور تیز کردیا گیا ہے۔

گلیکسی ایس 25 سیریز کے تینوں فونز کو کمپنی کی ویب سائٹ سے پری آرڈر خریدا جا سکتا ہے، تاہم پاکستانی میں بھی رواں ماہ کے وسط تک فونز کو مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

گلیکسی ایس 25 سیریز کا سب سے سستا فون پاکستانی 2 لاکھ 76 ہزار جب کہ سب سے مہنگا فون 4 لاکھ 32 ہزار روپے کی رقم میں پری آرڈر دستیاب ہے۔

فونز کو پری آرڈر فروخت کے لیے پیش کرتے وقت کمپنی نے تمام فونز پر ڈسکاؤنٹ بھی دے رکھا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فونز کو مارکیٹ میں پیش کرتے وقت ان کی قیمت میں مزید رعایت دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کرلیں انہیں قوم کے تعاون سے شکست ضرور ملے گی، آرمی چیف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گلیکسی ایس 25 سیریز تینوں فونز کیا گیا ہے ہے جب کہ دیے گئے میں پیش فونز کو پیش کیا اے ا ئی

پڑھیں:

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، حکومت نیا نظام متعارف کروانے کے لیے تیار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو آگاہ کیا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ٹیکس پالیسی وِنگ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے الگ کیا جا رہا ہے۔ آئندہ مالی سال سے ٹیکس پالیسی کا کام مکمل طور پر وزارت خزانہ انجام دے گی، جبکہ ایف بی آر ٹیکس وصولی پر توجہ مرکوز کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا اشارہ دے دیا

کمیٹی کے ارکان نے وزیر خزانہ سے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کی کارکردگی کے بارے میں سوالات کیے اور دریافت کیا کہ ایف بی آر کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ملنے والے غیر ملکی فنڈز کس طرح استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایف بی آر نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقرر کردہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف کو حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے نصف میں ہونے والی ٹیکس کمی آئندہ مہینوں میں بڑھ سکتی ہے، تاہم انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ مالی سال کے اختتام تک اس کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تنخواہ دار طبقہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوب صارفین کے لیے کونسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟
  • دل تھام لیں، سوزوکی نے الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا
  • ایکس میں پیمنٹ سروس کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ
  • تہرے قتل کیس میں عدالت نے تین مجرمان کو موت کی سزا سنادی
  • سوزوکی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا، اس میں کیا خاص فیچرز ہیں؟
  • جاز نے جدید ڈیجیٹل ایکسپیریئنس سینٹر متعارف کرادیا
  • تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، حکومت نیا نظام متعارف کروانے کے لیے تیار
  • پاکستان ریلویز نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی متعارف کرادی
  • سی ڈی نے انڈسٹری واٹس ایپ ای ووٹنگ سلوشن متعارف کرادیا