سام سنگ کے نئے فون ایس 25 کی قیمت لیک،قیمت و دیگر خصوصیات جانیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سالانہ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 22 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں کمپنی اپنی نئی فلیگ شپ گلیکسی S25 سیریز کے اسمارٹ فونز لانچ کرے گی۔ اس سیریز میں گلیکسی S25، گلیکسی S25+ اور گلیکسی S25 الٹرا شامل ہوں گے۔
مزید یہ کہ اس بار ایک چوتھا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جسے ممکنہ طور پر گلیکسی S25 سلم کہا جائے گا۔
یورپی مارکیٹ میں قیمتوں کی لیکس
ایونٹ سے پہلے یورپی مارکیٹ میں ان اسمارٹ فونز کی ممکنہ قیمتوں کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ یورپ اور پاکستان کی قیمتوں میں فرق ہو سکتا ہے، لیکن یہ لیکس ہمیں ان فونز کی متوقع قیمتوں کا اندازہ فراہم کرتی ہیں۔
گلیکسی S25 سیریز کی ممکنہ قیمت
گلیکسی S25 کا 128GB اسٹوریج ویرینٹ 964 یورو میں دستیاب ہوگا، جو کہ تقریباً 2 لاکھ 76 ہزار 571 روپے بنتی ہے۔
256GB ماڈل کی قیمت 1,026 یورو (تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار روپے) ہوگی۔
512GB ماڈل کی قیمت 1,151 یورو (تقریباً 3 لاکھ 30 ہزارروپے) ہوگی۔
گلیکسی S25+ کی ممکنہ قیمت
256GB ویرینٹ کی قیمت 1,235 یورو رکھی گئی ہے، جو کہ تقریباً 3 لاکھ 54 ہزار روپے بنتی ہے۔
512GB ویرینٹ کی قیمت 1,359 یورو ہے، جو کہ تقریباً 3 لاکھ 89 ہزار روپے بنتی ہے۔
گلیکسی S25 الٹرا کی ممکنہ قیمت
گلیکسی S25 الٹرا کی قیمت دیگر ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت 1,557 یورو ہے، جو کہ تقریباً 4 لاکھ 46 ہزار روپے بنتی ہے، جبکہ 1TB اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 1,930 یورو ہوگی، جو کہ 5 لاکھ 53 ہزار روپے کے قریب ہے۔
گلیکسی S25 سیریز: اسٹوریج اور کلر آپشنز
گلیکسی S25 کو 128GB، 256GB، اور 512GB اسٹوریج آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔
گلیکسی S25+ میں 128GB کا آپشن شامل نہیں ہوگا، اور یہ 256GB اور 512GB ویرینٹس میں دستیاب ہوگا۔
گلیکسی S25 الٹرا میں 1TB تک اسٹوریج کی سہولت دی جا سکتی ہے۔
کلر آپشنز
موبائل انڈو نیشیاء 91 کی رپورٹ کے مطابق، گلیکسی S25 سیریز کے مختلف رنگوں کے آپشنز بھی سامنے آئے ہیں:گلیکسی S25 اور S25+ کو آئسی بلیو، منٹ، نیوی، اور سلور رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ گلیکسی S25 الٹرا میں ٹائٹینیم بلیک، ٹائٹینیم گرے، اور ٹائٹینیم سلور بلیو جیسے پریمیم کلرز دستیاب ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ممکنہ قیمت جو کہ تقریبا ہزار روپے کی قیمت 1
پڑھیں:
سولر پینل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر ، تازہ ترین قیمتیں بھی جانیں
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی، جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے، سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافے کا اثر
قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔
سولر سسٹمز کی تازہ ترین قیمتیں
مارکیٹ میں مختلف صلاحیت کے سولر سسٹمز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
5 کلو واٹ سسٹم: 5,50,000 روپے
7 کلو واٹ سسٹم: 6,25,000 روپے
10 کلو واٹ سسٹم: 8,50,000 روپے
12 کلو واٹ سسٹم: 9,75,000 روپے
15 کلو واٹ سسٹم: 11,50,000 روپے
یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں، جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کے لئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔
یہ قیمتیں مختلف کمپنیوں کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، کیونکہ پاکستان میں متعدد کمپنیاں سولر پینلز اور سسٹمز فروخت کرتی ہیں۔