WE News:
2025-01-23@16:58:34 GMT

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا لانچ، فیچرز اور قیمت کیا ہوگی؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا لانچ، فیچرز اور قیمت کیا ہوگی؟

سام سنگ کمپنی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے ذہانت اور جدید ترین نئے فیچر کے ساتھ گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون لانچ کر دیا ہے۔

جمعرات کو کمپنی نے سام سنگ 3 ویرینٹس کے ساتھ گلیکسی ایس 25 سیریزلانچ کردی ہے۔ اس سیریز کا سب سے مہنگا ماڈل گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون ہے۔ اسمارٹ فون میں فلیگ شپ فیچرز، ایک جدید اور طاقتورپروسیسر، اے آئی فیچرزاور بہت کچھ شامل کیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزمیں گلیکسی ایس 25، ایس 25 پلس اورایس 25 الٹرا شامل ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزکودنیا بھرمیں ایک ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریزاسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں 12 جی بی رینڈم ایکسَس میموری ’ریم‘  شامل کی گئی ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا اسمارٹ فون کے فیچرز اور اس کے بارے میں تفصیلات سامنے آ چکی ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز

سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز لانچ کے بعد 23 جنوری 2025 سے تمام بڑے آن لائن اور آف لائن ری ٹیلرز پر پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ صارفین آن لائن بھی سام سنگ کی خریداری کے آرڈر دے سکتے ہیں۔ فون کی فروخت کا آغاز 7 فروری 2025 سے ہو گی۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا خصوصیات

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا میں 6.

9 انچ کا متحرک امولیڈ ڈسپلے ہے۔ کمپنی نے اس کی حفاظت کے لیے کارننگ گوریلا آرمر 2 بھی استعمال کیا ہے۔ موبائل کی اسپیڈ، ملٹی ٹاسکنگ اور بہتر کارکردگی کے لیے اس اسمارٹ فونز میں اپنی مرضی کے مطابق اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پروسیسرنصب کیا گیا ہے۔

فوٹوگرافی کے لیے سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا اسمارٹ فون میں بیک پینل پر200 میگا پکسل پرائمری کیمرہ ہے، اس کے علاوہ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ، 50 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا سینسر شامل کیا گیا ہے

اس لگژری ون میں سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے 12 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری پاور بیک اپ فراہم کرتی ہے اور 45 واٹ وائرڈ چارج کو سپورٹ کرتی ہے۔ تاہم آپ کو الگ سے 45 واٹ چارجر خریدنے کی ضرورت ہوگی، اس فون میں وائرلیس چارج 2.0 اور وائرلیس پاور شیئرنگ کا فیچر بھی ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 کے ورژنز

سام سنگ گلیکسی ایس 25 3 ویرینٹس میں لانچ کیا گیا ہے، جس میں 12 جی بی رینڈم ایکسس میموری یعینی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے یہ اس سیریز کا سب سے سستا موبائل ہے۔

اسی کے ساتھ  12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہو گا جبکہ 12 جی بی ریم اور 1 ٹیرا بائٹس (ٹی بی) اسٹورج کے ساتھ سب سے مہنگا اور جدید ترین ویریئنٹ دستیاب ہے۔

سام سنگ کی گلیکسی ایس الٹرا سیریز کمپنی کا نان فولڈنگ اسمارٹ فونز لائن اپ میں سب سے زیادہ جدید اور مہنگا ترین فون ہے ، خصوصیات کے لحاظ سے بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی یہ سام سانگ کا سب سے جدید ترین فون ہے۔

سام سنگ نے گوگل کے ساتھ مل کر اسمارٹ فونز میں جدید ترین جنریٹو مصنوعی ذہانت (جنریشن اے آئی) فیچرز لانے میں پہل کی ہے۔

اس نے گلیکسی ایس 25 سیریز میں مصنوعی ذہانت کے زیادہ سے زیادہ فیچر پیش کرتے ہوئے مختلف زبانوں میں اپ گریڈ کیا ہے جس نے ایپل اور اس کی مصنوعی ذہانت کے فیچر کو بھی پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی قیمت کیا ہو گی۔

بھارت میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا 12 جی بی ریم  اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 1،29،999 روپے ہے جو کہ پاکستان 418983.27 روپے ہے جبکہ پاکستان میں اس موبائل کی متوقع قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 999 روپے بتائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹوریج جی بی سام سنگ سام سنگ گلیکسی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا فولڈنگ فیچرز قیمت کیمرہ گلیکسی میموری

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹوریج سام سنگ گلیکسی فیچرز کیمرہ گلیکسی مصنوعی ذہانت اسمارٹ فون کیا گیا ہے شامل کی فون میں کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں ۔

پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔

خیال رہے سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 

سردی کی شدت میں اضافہ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں چائنیز آٹو کمپنی یادی کے نئے الیکٹرک سکوٹر GT 30 قیمت کے ساتھ لانچ کردیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس، عمران، بشریٰ کی بریت درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
  • مینارٹی کارڈ لانچ، فری اکانومی ترجیح، سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو نقصان پہنچایا: مریم نواز
  • یمن نے گلیکسی لیڈر کے عملے کو رہا کر دیا
  • کِیا لکی موٹرز پاکستان میں نئی EV9 لانچ کرنے جا رہی ہے؟
  • راولپنڈی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
  • 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
  • نومنتخب امریکی صدر کو عمران خان سے ضرور ہمدردی ہوگی‘مشاہد حسین سید
  • مسٹر بیسٹ نے کرپٹو کرنسی ’میم کوائن‘ لانچ پر خاموشی توڑ دی