مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری میں گلیکسی ایس سیریز کا بول بالا رہا۔
تاہم، مہینے کے اختتام تک اگرچہ ان کی مقبولیت میں معمولی کمی واقع ہوئی لیکن اس سیریز کے فونز نے ٹاپ پوزیشنز پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 موجود ہے۔گلیکسی اے 55 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، گلیکسی ایس 24 الٹرا پانچویں اور پوکو ایکس 7 پرو چھٹے نمبر پر ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں، ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) آٹھویں، گلیکسی ایس 25 پلس نویں اور ریڈمی نوٹ 13 پرو 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
ای سی سی اجلاس: ارکان کاچینی، کوکنگ آئل اور سبزیاں مہنگی ہونے پر اظہار برہمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گلیکسی ایس
پڑھیں:
قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمز حکام کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے 2 مسافروں سے 35لاکھ روپے مالیت کے آئی فونزبرآمد کر لیے گئے۔ دونوں مسافروں سے 23 موبائل فون برآمد کیے گئے۔
ایم فیضان اور ایم جنید نامی مسافروں سے آئی فونز ضبط کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بعدازاں دونوں مسافروں کو روانہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔