لانچ نہ ہونے کے باوجود گزشتہ ہفتے کی ٹاپ فہرست میں شامل موبائل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری کے بعد فروری میں بھی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی برتری برقرار ہے۔ البتہ، مقبولیت کی فہرست میں شیاؤمی 15 الٹرا نے حیران کن انٹری دی ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ شیاؤمی کی یہ ڈیوائس ابھی صارفین کے لیے جاری نہیں کی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی 15 الٹرا موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 55 چوتھے، ویوو ط50 پانچویں اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔
شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں، سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا آٹھویں، نتھنگ فون (3ات) پرو نویں اور شیاؤمی ریڈ می نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی
پڑھیں:
لاہور، ٹرک کی ٹکر سے انسپکٹرموٹروے پولیس جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) موٹروے ایم 4 امین پور کے قریب ٹرک کی ٹکر سے انسپکٹر موٹروے پولیس جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے)
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ و ایجوکیشن دے رہے تھے کہ اس دوران ٹرک نمبر JW-1778 نے پٹرولنگ موبائل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پٹرولنگ موبائل میں موجود انسپکٹر منصور اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کونیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔