Express News:
2025-02-04@17:53:02 GMT

سام سنگ ایس 25 نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا!

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے جنوری کے آخری دنوں میں گلیکسی ایس 25 کی رونمائی کی اور فوراً ہی عالمی سطح پر پری آرڈر بُکنگ شروع کر دی۔

کورین کمپنی کے لیے ملکی مارکیٹ کی کیا اہمیت ہے اس کی جھلک کمپنی کی جانب سے ایس 25 سیریز کے پری آرڈر کے حوالے سے بنائے جانے والے نئے ریکارڈ سے جھلکتی ہے۔

دارالحکومت سول سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سیریز کے  13 لاکھ پری آرڈر ریکارڈ ہوئے جو کہ گزشتہ برس کے گلیکسی ایس فلیگ شپ سے تقریباً 10 فی صد زیادہ ہے۔ تاہم، یہ عدد اب تک کی سب سے بلند آرڈر بکنگ (13 لاکھ سے زیادہ یونٹس) سے چوک گیا جو ریکارڈ اگست 2019 میں گلیکسی نوٹ 10 ڈو نے بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی آرڈر کا 52 فی صد (6 لاکھ 76 ہزار یونٹس) حصہ گلیکسی ایس 25 الٹرا کا ہے۔ 26 فی صد (3 لاکھ 38 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 جبکہ باقی 22 فی صد (2 لاکھ 86 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 پلس کا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلیکسی ایس 25

پڑھیں:

حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان

اسلام آباد:

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔

یہ بات انہوں نے ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں، پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، اس سال حج کے اخراجات بڑھائے نہیں گئے۔

ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور نے رقوم واپسی کی تفصیلات پیش کیں کہ کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے اور کسی حاجی کو بیس ہزار روپے ملیں گے، ایک لاکھ چالیس ہزار روپے صرف تین فیصد حجاج کو واپس ملیں گے، 75ہزار روپے 23 فیصد حاجیوں کو ملیں گے اسی طرح تین ہزار حاجیوں کو 50 ہزار روپے واپس ملیں گے۔

ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ حج کے لیے 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک لے رہے ہیں، اس حج میں بھی اگر بچت ہوگئی تو ان حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے،جمعہ تک حاجیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے واپس آنا شروع ہوجائیں گے۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال جتنے حاجی گئے اس سال بھی تقریبا اتنی ہی درخواستیں ملی ہیں، پچھلے سال شارٹ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا تھا اس سال 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا، جتنا سستا حج پیکیج ہم آفر کررہے ہیں دنیا بھر میں کہیں بھی اتنا سستا حج پیکیج نہیں ہے، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے حج پیکیج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج کوٹا مکمل ہوچکا ہے، ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، ہارڈ شپ کوٹا کی سہولت البتہ موجود رہتی ہے، حج کے معاملے میں سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے جتنا تعاون ہم سے کیا ہے اتنا کسی سے نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 809 پوائنٹس کمی کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بھی  کھو بیٹھی
  • حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان
  • دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے
  • اسٹاک مارکیٹ پرکشش نہ رہی ،انڈیکس 1500 پوائنٹس گھٹ گیا
  • جنوری میں سیمنٹ کھپت 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن
  • اسٹاک ایکسچینج میں  مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس پر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز
  • جیکب آباد،پبلک ہیلتھ ایک ماہ میں 6 لاکھ 43 ہزار کا فیول پی گئی
  • اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکس ایس 25 سیریز متعارف