2025-02-07@13:20:31 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«گلاب سنگھ»:
ڈھاکہ: بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک سے فرار کے بعد گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ خدا نے انہیں زندہ رکھا کیونکہ انہوں نے کوئی اہم کام انجام دینا ہے۔ گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد نے اپنے فرار کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے خطاب کیا جس دوران ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے اپنےحامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو ان کے خاندانی مکان کو گرا دیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی تقریر...
بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا آبائی گھر نذر آتش ہونے کی ویڈیو دیکھ کر رو پڑیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے آبائی گھر جلنے کی ویڈیو دیکھ کر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم نے کہا کہ گھر جلائے جا سکتے ہیں، گرائے جا سکتے ہیں لیکن تاریخ نہیں مٹائی جا سکتی۔ وہ ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اپنے خاندان میں سے صرف میں اور میری بہن زندہ بچ سکیں اور ہمارے پاس اپنے والدین کی واحد یادیں یہ گھر تھا۔ یہ خبر پڑھیں : بنگلا دیشی عوام کا شیخ مجیب کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی شیخ حسینہ واجد نے روتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے ہمارے گھر...
بھارتی ریاست اتردیش میں اقبال نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقبال کو قتل کرنے والی ایک خاتون نے اعتراف جرم بھی کرتے ہوئے کہا کہ میں روز روز کی بلیک میلنگ سے پریشان ہوگئی تھی۔ ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اقبال گھر گھر زری کے لیے کپڑے دینے آتا تھا اور وہاں سے ہماری دوستی ہوئی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اقبال نے فون کال ریکارڈ کرکے مجھے دھمکی دی کہ جنسی تعلق استوار کرو ورنہ یہ ریکارڈنگ تمھارے شوہر کو سنا دوں گا۔ ملزمہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اقبال نے میرے ساتھ متعدد بار جنسی زیادتی کی اور میں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی تھی۔...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا اور لاش گھر میں ہی دفنا دی، ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد میرے پہلے شوہر کا بیٹا تھا، توقیر سوتیلا باپ ہے۔ نوشہرہ: جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے باپ، سوتیلے بھائی کو قتل کردیاملزم کی فائرنگ سے اس کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بہن بھائی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
کراچی: شہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مدفن لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کی شناخت اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی، جو پیشے سے نائی تھا اور تین ماہ قبل ہی اسلام آباد سے کراچی آیا تھا۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کا گلا تیز دھار آلے سے کٹا گیا تھا۔ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے اپنے شوہر توقیر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا، جو اپنی تین بیٹیوں کو ساتھ لے کر...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کیلی فورنیا کے شہری کا عظیم الشان بنگلا بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تباہی میں خاص طور پر وہ علاقہ جل کر بھسم ہوگیا جہاں شوبز اورکاروباری شخصیات کے عالیشان گھر تھے، جس کے باعث یہ علاقہ مہنگی ترین جائداد والا علاقہ کہلاتا ہے۔ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری ’’2 ارب 4 کروڑ ڈالر‘‘ جیت کر خریدا تھا۔خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ لاٹری کی رقم سے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کا خریدا گیا بنگلا...
ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شکیب الحسن کی پاکستان میں شیڈول چمپئینز ٹرافی 2025میں اسکواڈ میں شمولیت غیر یقینی دیکھائی دینے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کائونٹی چمپئن شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل رائونڈر شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم شکیب الحسن چنئی میں دوبارہ بولنگ ٹیسٹ کروائیں گے جس کے بعد انکے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا، اگر کرکٹر دوبارہ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے...