کراچی:

شہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مدفن لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق مقتول کی شناخت اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی، جو پیشے سے نائی تھا اور تین ماہ قبل ہی اسلام آباد سے کراچی آیا تھا۔

ایدھی حکام کے مطابق مقتول کا گلا تیز دھار آلے سے کٹا گیا تھا۔ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے اپنے شوہر توقیر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا، جو اپنی تین بیٹیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گیا ہے۔

مقتول کی والدہ نے بتایا کہ وہ 15 سال قبل توقیر سے شادی کے بعد کراچی منتقل ہوئی تھی، جبکہ مقتول حال ہی میں اسلام آباد سے اپنی ماں سے ملنے آیا تھا۔

پولیس حکام کو مقتول کی والدہ نے بتایا کہ اس کا اکثر اپنے سوتیلے باپ سے جھگڑا رہتا تھا۔

مقتول کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسد نے اپنے سوتیلے باپ سے کہا تھا کہ اس گھر میں اس کا پیسہ لگا ہے اور اسے ماں کے نام کیا جائے، جس پر دونوں میں تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ بنگلے میں بطور ماسی کام کرتی تھی اور دو دن بعد جب وہ گھر واپس آئی تو وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

گھر کے ایک کمرے میں کھدائی دیکھ کر شک ہوا تو مزید جانچ کے بعد لاش برآمد ہوئی۔ والدہ کے مطابق گھر میں پڑی ہوئی ریت میں کمبل دبا ہوا دکھا، جب میں نے کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مقتول کی والدہ نے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں اس کا سوتیلا باپ ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان نے 3 بار اڑان بھرنے کی کوشش کی، جو کریش ہوئی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے 3 بار اڑان بھرنے کی کوشش کی، جو کریش ہوئی۔

کراچی میں اسٹیٹ بینک افسران اور مختلف بینکوں کے صدور کی میڈیا کانفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اڑان پاکستان کی کامیابی میں بینکوں کا اہم کردار ہوگا، کسی بھی پروگرام کو کامیابی کے لئے وسائل چاہئیں۔

سرمایہ کاری نہ آنے کے اپوزیشن کے دعوے غلط ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری نہ آنے کے اپوزیشن کے دعوے غلط ہیں، چین سے 3 ارب ڈالر کا سرمایہ آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک نے ترقی کی لیکن باقی دنیا سے ہم پیچھے رہ گئے ہیں، کامیاب ملکوں نے سیاسی استحکام، پالیسی تسلسل اور ریفارمز کا راستہ اپنایا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں 3 بار اڑان بھرنے کی کوشش کی، جو کریش ہوئی، پہلی اڑنے کی کوشش 60 کی دہائی میں تھی 65 کی جنگ نے کریش کردی۔

اُن کاکہنا تھا کہ دوسری کوشش 90 تھی جو میوزیکل چیئر کی نظر ہوگئی، تیسری اڑنے کی کوشش 2016 میں کی جو 2018 کی تبدیلی کے نظر ہوگئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ اپریل 2022 میں اسٹیٹ بینک اور حکومت نے مل کر کوششیں کیں، ہمارے اشاریہ بہتر ہوئے ہیں، شہباز شریف نے اس بدلاؤ میں بہت محنت کی ہے۔

قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل آگے ضرور بڑھے گا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر کے بیان پر قومی ایئرلائن پروازوں پر یورپ اور امریکا میں پابندی لگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا موقع ہے کہ مل کر اڑان کی کوشش کریں، کوئی کامیاب ملک ایسا نہیں ہے جس میں خواندگی 90 فیصد نہ ہو۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا تعلیم اور صحت کا اسکور کارڈ اچھا نہیں ہے، آبادی روکنے کی کوششوں کے باوجود آبادی 2.55 فیصد سے بڑھ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی کےلئے ایکسپورٹ کو 30 سے 100 ارب تک لے کر جانا ہے اور برآمدات کے ذریعے نمو کو 2 اعشاریہ 5 سے 6 فیصد لے کر جانا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مالی شعبہ کو ایکسپورٹ بڑھانے میں اہم کردار کرنا ہے، زراعت میں ایکسپورٹیبل سرپلس بڑھانا ہے، انڈسٹری کو ترقی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کو دیکھتے ہوئے 5 ایز کے ساتھ منصوبہ دیا ہے، آئی ٹی، سروس، کان کنی، افرادی قوت کی برآمد، بلو اکانومی اور تخلیق دیگر شعبے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اڑان منصوبہ کا دوسرا ای، ای پاکستان ہے، تیسرا ای انوائرنمنٹ ہے، انرجی چوتھا ای ہے، پانچواں ای ایکویٹی یعنی معاشرے پر توجہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت ترقی کے اہم جزو ہیں، مالی شعبے کا کردار برآمدات بڑھانے میں اہم ہے، ہر بینک برآمدات بڑھانے کی اسپیشل ونڈو بنائے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ایس ایم ایز پانچ سال میں 40 سے 60 ارب کی برآمدات کرسکتا ہے، بینک اگر حکومت کو قرض دے کر پیسہ بنا سکتے ہیں تو کچھ اور کیوں کریں۔

انہوں نے کہا کہ 22 سال میں ہم 100 سال کے ہوجائیں گے، دنیا بدل رہی ہے ہم تیز ترقی کا اچھا کیس ہوں گے، کوالٹی ہیومن ریسورس پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ افرادی قوت کےلئے اسٹیٹ بینک اور بینک اسکالر شپ اسکیم چلائیں، گاڑیوں کی طرح لیپ ٹاپ لیزنگ اسکیم شروع کریں۔

اس دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حکمت عملی طے ہوچکی ہے، ایس ایم ای فنانسنگ میں بینکوں کا کردار اہم ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 11 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچے صارم کی لاش گھر کے قریبی پانی کے ٹینک سے برآمد
  • کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد
  • کراچی، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
  • راولپنڈی؛ گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد
  • آرمی چیف‘ بیرسٹر گوہر ملاقات وزیراعظم کی اجازت سے ہوئی ہو گی: احسن اقبال
  • نماز فجر پڑھ کر آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
  • افسوس ناک واقعہ، کورنگی، ڈاکوئوں نے نماز فجر پڑھ کر گھر آنے والے نوجوان حافظ قرآن کو قتل کردیا
  • پاکستان نے 3 بار اڑان بھرنے کی کوشش کی، جو کریش ہوئی، احسن اقبال
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق