کراچی: مکان کے تنازع پر سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا، لاش صحن میں دبا دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا اور لاش گھر میں ہی دفنا دی، ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد میرے پہلے شوہر کا بیٹا تھا، توقیر سوتیلا باپ ہے۔
نوشہرہ: جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے باپ، سوتیلے بھائی کو قتل کردیاملزم کی فائرنگ سے اس کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بہن بھائی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم توقیر سے میں نے 15 سال قبل شادی کی تھی۔
مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد نے اپنے سوتیلے باپ سے کہا تھا کہ اس گھر میں میرا پیسہ لگا ہے، گھر میری ماں کے نام کرو۔
انہوں نے کہا کہ میں گھر میں آئی تو گھر میں کوئی نہیں تھا، گھر خالی دیکھ کر مجھے شک ہوا۔
اسد کی والد کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں ریتی پڑی ہوئی تھی، ریتی میں کمبل دبا ہوا دیکھا، کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول اسد 6 روز پہلے ہی رحیم یار خان سے میرے پاس آیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ گھر میں
پڑھیں:
سجاول: محمد اسلم کمہار کے جواں سال بیٹے سراج احمد کمہار انتقال کر گئے
سجاول (نمائندہ جسارت) سیرت کمیٹی سجاول کے سرکردہ رہنما محمد الیاس فاروقی کی سالی کے بیٹے محمد اویس فارو قی کے کزن اور ڈرائیور محمد اسلم کمہار کے جواں سال بیٹے سراج احمد کمہار کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی میت کو آج جمعرات صبح 10 بجے جامع مسجد خالد بن ولید کے قریب کمہار محلہ سے اُٹھائی جائے گی جبکہ بخاری شاہ قبرستان میں تدفین ہوگی۔ دوسری جانب سیرت کمیٹی ضلع کے رہنمائوں صدر حافظ ریاض احمد میمن، عاشق علی راہمون، عبدالجبار کھٹی، حافظ علی احمد میمن اور دیگر رہنمائوں نے مرحوم نوجوان سراج کمھار کی اچانک وفات پر افسوس کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور محمد الیاس فاروقی، اویس فاروقی اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور دُعا کی کہ اللہ معصوم و مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔