2025-01-26@09:50:38 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«ڈاکوو ں کے»:

      کچے کے ڈاکو ؤں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے صبح ڈکیت گروپ کے سرغنے کا بھائی بھی...
    ممبئی :بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سیف علی خان کو ممبئی میں ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گھس کرچھ بار چاقو سےوار کر کے زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پرممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اب خطرے سے باہر ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے سی او او کے مطابق سیف علی خان کی نیورو سرجری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پلاسٹک سرجری ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں مزید رپورٹ فراہم کی جائے...
    ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس کو واردات پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ارکان فیروز پور روڈ پر شمع سٹاپ سے شادمان گول چکر کی طرف آ رہے تھے، کہ کار سوار تین ڈاکووں نے انہیں اتوار بازار کی جگہ پر روک لیا۔ ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 16 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 18 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 07 موٹر سائیکلیں اور 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 606 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 28 کلو 598 گرام چرس، گرام آئس / کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے رضویہ سوسائٹی وحیدہ آباد کے رہائشی  2 سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوانوں کو گھوٹکی کے ڈاکوؤں نے دھوکے سے بلا کر اغوا کرلیا اور ان کی رہائی کے عوض 60 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔   تینوں مغوی آن لائن ڈرائی کلیننگ کا کام کرتے ہیں، ان کی زنجیر سے جکڑی ہوئی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں وہ اہلخانہ سے رقم کے بندوبست کرنے کی فریاد کرتے ہوئے سنائی دیے ، رضویہ سوسائٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعہ کے تحت  مغوی سگے بھائیوں کے چچا نعمان کی مدعیت میں درج کرلیا جسے بعدازاں تفتیش...
    لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...
۱