کچے اور پکے کے ڈاکووں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے، لطیف کھوسہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کچے اور پکے کے ڈاکووں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے، لطیف کھوسہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین کو کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھ لیا گیا ہے، ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے تو آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا عوام ہی حکمران ہیں، ہمارے ہاں بے راہ روی آگئی ہے، کچے اور پکے کے ڈاکووں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے۔لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ 180 سیٹیں جیتنے والا اڈیالہ جیل اور 17 سیٹیں جیتنے والا وزیراعظم ہے، اس سے پہلے ایسا ظلم نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لطیف کھوسہ
پڑھیں:
ملزم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا. جسٹس یحییٰ آفریدی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )چیف جسٹس نے جسٹس یحییٰ آفریدی قراردیا ہے کہ نومئی واقعات میں ملوث ملزم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے. سپریم کورٹ میں لاہورکورکمانڈر ہاﺅس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا علی رضا پر پولیس کو پتھراﺅ اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے.(جاری ہے)
ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے کہا علی رضا کے خلاف موقع پر موجودگی کا کوئی آڈیو یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں ہے جبکہ علی رضا کی عمر صرف 20 سال ہے اور وہ بیمار بھی ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا ملزم نوجوان ہے تو پراسیکیوٹر جنرل خود معاملہ دیکھیں عدالت نے مزید سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ہے. یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور میں فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جبکہ راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا. ان واقعات کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاﺅگھیراﺅمیں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے راہنماﺅں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے.