9مئی، 26 نومبر کے جعلی انقلابی پرچے بھی بھگتیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔ پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔ پنجاب پولیس کی سب سے بڑی کوالٹی یہی ہے ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے۔ عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ جنہوں نے نو مئی کیا، شہداء کے مجسموں کی توہین کی وہ سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
26 نومبر کا احتجاج: پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔
دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں:26 نومبر احتجاج کیس، سالار خان کاکڑ سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکان مقدمے سے ڈسچارج
عدالت کی جانب سے عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ طور پر تشدد آمیز کارروائیوں کے الزام میں دارالحکومت کے تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتیں، وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
11 اپریل کی سماعت پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کو احتجاج کے موقع پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 108 کارکنوں میں 86 کارکنوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 22 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26 نومبر اسلام اباد انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی آئی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین خارج ضمانت عمران خان کارکنوں محفوظ فیصلہ