شہر اقتدار ڈکیتوں کے رحم وکرم پر، لاکھوں کی کامیاب ڈکیتی،مثالی پولیس ناکام
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔
تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق
اسی گھر میں پہلے بھی ڈکیت گینگ نے واردات کی تھی۔ دوران واردات ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹے تھے ۔ جس کی تفتیش سی آئی اے پولیس کر رہی ہے لیکن اج تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں ۔ اس کے باوجود پولیس روایتی ے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ واقع کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جس پر اہل علاقہ اور عوام شدید پریشان ہیں۔
https://dailyausaf.
مزیدپڑھیں:پریانکا چوپڑا کو اتنے کروڑوں کا ہوا نقصان، اس کے پیچھے کیا ہے وجہ؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا
— فائل فوٹوکراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی۔
ملزم کو ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دسمبر 2024ء میں رکشا ڈرائیور سے 3500 روپے چھینے تھے، اس حوالے سے ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔