Juraat:
2025-04-16@13:12:43 GMT

کراچی میں 20روز میں ڈاکووں کے ہاتھوں 8شہری قتل

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کراچی میں 20روز میں ڈاکووں کے ہاتھوں 8شہری قتل

 

رواں سال ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 13ہوگئی
جنوری میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں پانچ شہری اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے

کراچی میں بے لگام ڈاکو رواں ماہ کے بیس روز میں خاتون سمیت آٹھ شہریوں کو موت کی نیند سلا چکے ہیں۔ رواں سال ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے شہریوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔کراچی میں ڈکیتیوں کا بے قابو جن کو بوتل میں بند نہیں کیا جاسکا۔۔ فروری میں بیس روز میں ہی ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر حاملہ خاتون سمیت آٹھ شہریوں کی جان لے لی۔۔ یکم فروری کو ڈاکوؤں نے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن واٹر پلانٹ کے قریب پرجون کی دکان پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پچپن سالہ دکاندار امیر خان کو قتل کردیا۔اسی روز سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں ڈاکوؤں نے ارشد حسین کی جان لے لی۔چار فروری کو سولجر بازار گارڈن جماعت خانہ کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر طاہر بزنجو کو قتل کردیا۔۔ مقتول کا کزن صدام زخمی ہوا۔۔ ایک ڈاکو بھی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا۔اسی روز موچکو مشرف کالونی کے گھر میں طلائی زیورات چھیننے کے دوران مزاحمت پر حاملہ خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔سات فروری کو کورنگی وائی ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سعید اللہ کی جان لے لی۔۔ فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو عوام نے دبوچ لیا جسے شدید زدوکوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔گیارہ فروری کو سائٹ سپر ہائی وے جمالی پل کلہاڑی چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے شہری طارق جان سے گیا۔بارہ فروری کو لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب نوجوان عبداللہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔انیس فروری کو اتحاد ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان عمر جانبر نہ ہوسکا اور بیس فروری کو دوران علاج دم توڑ گیا۔اس سے قبل رواں سال پہلے مہینے جنوری میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں پانچ شہری اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے ۔ اس طرح رواں سال ایک ماہ بیس روز کے دوران مجموعی طور پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں حاملہ خاتون سمیت تیرہ شہری قتل ہوئے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث پیر کے روز بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • کراچی، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار
  • کراچی: ندی سے ڈوبنے کے دوران زندہ نکالے جانیوالا شخص دم توڑ گیا
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دو افراد کو زخمی کر دیا
  • کراچی؛ ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: ایک گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق
  • کراچی: کورنگی کریک میں لگی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بچی سمیت دو افراد زخمی
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں