2025-04-05@07:55:56 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«چھوری 2»:
نشرت بروچا کی مشہور ہارر فلم ’چھوری‘ کے دوسرے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ چھوری 2 میں نشرت کے ساتھ سوہا علی خان بھی سپر نیچرل تھرلر فلم جلوہ گر ہورہی ہے جس کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے اور سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے۔ خوفناک مناظر اور دل دہلا دینے والی چڑیلوں اور بھوتوں کی کہانی پر مبنی ٹریلر نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس فلم کے پہلے حصے میں سوہا علی خان نہیں تھیں تاہم دوسرے حصے میں ان کی موجودگی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ سوہا کی چھوری 2 میں ایک عرصے بعد طاقتور انٹری ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ چھوری 2 میں سوہا علی...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، اس دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز جمعہ کے روز 1847.15 پوائنٹس کے اضافے سے 120785.26 پوائنٹس سے ہوا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.41 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 120282.52 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔ بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافعے کے حصول کے لیے...
بیجنگ :مارچ 2025 کے آخر میں بوآؤ ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس 2025 اورزونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس بالترتیب ہائی نان اور بیجنگ میں منعقد ہوئے۔ بوآ ؤ ایشیائی فورم میں “بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق” پر مختلف ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کیا گیا، جبکہ زونگ گوان چھون فورم نے “نئے معیار کی پیداواری قوت اور عالمی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون” پر توجہ مرکوز کی۔ ان دونوں فورمز نے مشترکہ طور پر ایک واضح اشارہ پیش کیا: چین اعلی معیار کی ترقی کو انجن کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اعلی سطحی کھلے پن کو عالمی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پل کے طور پر استعمال کر رہا...

سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کے حوالے سے شی جن پھنگ کا اہم مضمون “چھوشی” میگزین میں شائع ہوگا
بیجنگ :1 اپریل کو شائع ہونے والے “چھو شی” میگزین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھںگ کا اہم مضمون شائع ہو گا جس کا عنوان ہے “سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کی جانب بہادری سے آگے بڑھنا” ۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی قوم کی ترقی ہے، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت ملک کی طاقت ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ پر زور دیا ہے ، سائنس...
چین میں 2025زونگ گوان چھون فورم کی سالانہ کانفرنس شروع ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 زونگ گوان چھون فورم کی سالانہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ موجودہ کانفرنس کا موضوع ” نئے معیار کی پیداواری قوت اور عالمی سائنسی و تکنیکی تعاون ” ہے۔ کانفرنس میں پانچ بڑے سیکشن قائم کیے گئے ہیں جو فورم کے اجلاس، ٹیکنالوجی ٹرانزیکشنز، نتائج کے اجراء، جدید ترین مقابلے اور معاون سرگرمیوں پر مشتمل ہوں گے، جن میں 100 سے زائد ممالک اور علاقوں کو احاطہ کرنے والی 128 سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس سال فورم کی سالانہ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز، مجسم انٹیلی جنس، کوانٹم ٹیکنالوجی، بائیو میڈیسن، 6 جی، برین کمپیوٹر انٹرفیس وغیرہ...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے آج پھر بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں آج 389 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 159 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں 112 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 18 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور بعد میں انڈیکس میں ایک بار پھر 105 پوائنٹس کی تیزی آئی،...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس نے تاریخ نئی بلندی کو چھو لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج کاروباری روزکے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 273 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18...
پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی نعت خوانی نے مداحوں کو حیران کردیا۔ عمر شہزاد ایک باصلاحیت پاکستانی ماڈل، گلوکار اور اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں مداحوں کو ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ فراہم کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فیشن ماڈل کے طور پر کیا اور بعد میں ٹیلی وژن انڈسٹری میں شاندار اداکاری کے ذریعے اپنی پہچان بنائی۔ رمضان ٹرانسمیشن میں ایک خاص موقع پر انہوں نے مشہور عربی نعت الصبح بدا من طلعتہ کو اپنی میٹھی اور پُرسوز آواز میں پڑھا۔ ان کے اس روحانی انداز نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے...
فلم ’’ میں نے پیار کیا‘‘ نے دو نو وارد اداکاروں سلمان خان اور بھاگیہ شری کو سپراسٹار بنادیا تھا۔ یہ فلم 29 دسمبر 1989 کو ریلیز ہوئی تھی جس کا بجٹ تو 20 ملین بھارتی روپے تھا لیکن فلم کی باکس آفس پر کمائی 308 ملین روپے تھی۔ اس طرح یہ فلم 80 کی دہائی میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔ 6 فلم فیئر ایوارڈز جیتنے والی اس فلم کے 11 گانوں میں سے 8 لتا منگیشکر نے گائے تھے۔ اس فلم کا آج بھی شمار بالی ووڈ کی 10 کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ سلمان خان کی تو چاندنی ہوگئی لیکن بھاگیہ شری منظرنامے سے غائب ہوگئی۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے بھاگیہ شری نے...
یون نان سے کراچی بندرگاہ تک: ایک چھوٹے سے لائٹر نے کیسے چین۔ پاکستان تجارتی تعاون میں نیا جوش ڈالا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) جنوری 2025 کے اختتام پر 11 لاکھ 30 ہزار لائٹرز چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کی کاؤنٹی شی چھو سے روانہ ہوئے اور ننگ بو بندرگاہ کے راستے کراچی بندرگاہ پہنچے جو چین۔پاکستان اقتصادی و تجارتی تعاون میں ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ کھیپ مقامی پیداوار پر مبنی برآمدی اداروں کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔ شینگ جائی قصبے میں ننگ چھوان الیکٹرک ٹیکنالوجی (شی چھو) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری ورکشاپ میں...
چین،2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 سے 31 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا، جو کہ چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن، ریاستی کونسل کی ریاستی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنا ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ میونسپل حکومت کے زیر اہتمام ہوگا۔چونگ گوان چھون فورم کا آغاز 2007 میں ہوا تھا، یہ چین کا عالمی سطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاون کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ موجودہ فورم کا...
بیجنگ :2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 سے 31 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا، جو کہ چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن، ریاستی کونسل کی ریاستی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنا ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ میونسپل حکومت کے زیر اہتمام ہوگا۔چونگ گوان چھون فورم کا آغاز 2007 میں ہوا تھا، یہ چین کا عالمی سطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاون کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ موجودہ فورم کا سالانہ اجلاس “جدید پیداواری قوت اور عالمی سائنسی تعاون” کے سالانہ موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے،جس میں فورم اجلاس، تکنیکی لین...
رمضان المبارک کی آمد آمد چینی کی قیمتیں بے لگام ہوگئیں،گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں چینی کی قیمت 30 سے 40 روپے تک بڑھی ہے۔ ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہےاور چینی 30 سے 40 روپے تک مزید مہنگی ہوئی ہے،اس وقت چینی اوپن مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔ ٹریڈرز نے کہا کہ حکومت مقامی مارکیٹ کی ضرورت اور قیمت کو پہلے مدنظر رکھے ،پھر ایکسپورٹ کی اجازت دے ،جبکہ صارفین نے حکومت سے اوپن مارکیٹ کیلئے چینی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ مہینے بھارت نے اسرو کے 100ویں راکٹ کو لانچ کیا تھا، وقت گزرنے کیساتھ خلا میں ہماری کامیابیوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات" کے 119ویں قسط سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں نریندر مودی نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور سے خلائی شعبے، اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں اور خوردنی تیل کے کم استعمال جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ "من کی بات" کے 119ویں قسظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی چل رہی ہے لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کرنے...
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 2953ڈالر کی سطح پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 9ہزار روپے کی سطح پر آگئی، فی10 گرام سونے کی قیمت 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 64ہزار 917روپے کی سطح پر آگئی۔ علی امین گنڈا پور کا کارکردگی کی بنیاد پر مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج
معروف اداکار اجے دیوگن ایک شاندار فنکار ہی نہیں بلکہ ایک فرماں بردار بیٹے بھی ہیں جو اپنی ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اجے دیوگن اپنی والدہ وینا دیوگن کی سال گرہ پر ایک خوبصورت تحریر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی مدہم نہ پڑے۔ اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ آپ کو پانا اور آپ سے محبت کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے۔ ہیپی برتھ ڈے، ماں! اجے دیو گن کی اس جذباتی پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مبارک بادوں کی لائن لگ گئی۔ مداحوں نے اجے دیوگن کی والدہ کے ساتھ نیک تمناؤں...
جیکب آباد: صوبہ سندھ کے گرم ترین کہلانے والے شہر جیکب آباد میں مگر مچھ کی فارمنگ کا آغاز کاردیا گیا ہے، جس کا مقصد چمڑے کے کاروبار میں فروغ اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔ جیکب آباد کے ایک مقامی زمیندار نے اپنے فارم پر مگرمچھ پالنا شروع کر دیے ہیں، جسے بھمبور فارم ہاؤس کہا جاتا ہے، جو جیکب آباد کے قریب ایک گاؤں میں واقع ہے۔ویسے تو عام طور پر مگرمچھ دلدل اور تالابوں میں رہتے ہیں، لیکن اب فارم پر آزادانہ گھوم سکیں گے۔ وہ فارم کے ماحول کا قدرتی حصہ بن چکے ہیں۔ مگرمچھوں کو پالنے والے مالک نے بتایا کہ ان کو بڑے ہونے میں 5 سال لگتے ہیں، اس کا...
کراچی: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر ہفتے کو ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔ بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2861ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1046 روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 897روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔ سونا سستا ہونے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کی کمی سے...
کراچی: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔ عالمی اور مقامی سطح پر طویل دورانیے کے بعد آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 87روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت...
سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کراچی:سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔عالمی اور مقامی سطح پر طویل دورانیے کے بعد آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 87روپے کی سطح پر آگئی...
اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔چینی کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے، اب یہ مسلسل دو ہفتوں تک ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ دو ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585روپے کلو میں فروخت،پیکنگ والا 5کلو آٹے کا تھیلا 750روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے درمیان تعاون پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے۔ فو چھونگ نے کہا کہ عرب لیگ جغرافیہ، تاریخ، مذہب اور ثقافت میں اپنی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنازعات کی روک تھام اور ثالثی میں منفرد کردار ادا کر سکتی ہے۔ عالمی برادری کو عرب ممالک کی تاریخی اور ثقافتی روایات کا بھرپور احترام کرتے ہوئے ان کے قومی حالات کے...
بیجنگ :18 جنوری کو جشن بہار کے تہوار کی مناسبت سے ” چھون یون ” کا پانچواں دن تھا، “چھون یو ن ” 2025 اسپیشل آفس کے مطابق، پورے چین میں لوگوں کے آمدورفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی ۔ ان میں سے قومی ریلوے پر 13.55 ملین مسافروں نے سفر کیا اور 821 مسافر ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔ دریں اثنا، اسی دن قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت 191 ملین،ہوائی سفر کرنے والوں کی آمدورفت 2.26 ملین اور آبی گزرگاہوں پر مسافروں کی آمدورفت 6 لاکھ تیس ہزار رہی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔
لاہور: لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں...
بیجنگ :14 جنوری 2025 کو چین کا” چھون یون” باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ ” چھون یون”، چین بھر میں بڑے پیمانے پر نقل و حمل کی سرگرمیوں کا ایک سیزن ہے جو چینی قمری نئے سال کے موقع پر آتا ہے، جس کو انسانی تاریخ میں سب سے بڑی انسانی ہجرت کے طور پر جانا جاتا ہے. ہر سال، آخری قمری مہینے کے 15 ویں دن سے اگلے سال کے پہلے مہینے کے 25 ویں دن تک، مجموعی طور پر تقریباً 40 دن، کروڑوں چینی اپنے گھر واپسی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوبارہ ملتے ہیں، اور نیا سال ایک ساتھ مناتے ہیں. چھون یون نہ صرف چین میں ایک منفرد ثقافتی منظر...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ اور جب ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جاتا ہے میں مذاکرات کے خلاف ہوں۔ لیکن یہ لوگ خود مذاکرات کے خلاف ہیں۔ کیا اس طرح کے ماحول میں مذاکرات ہوسکتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے رویئے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کیا ایسے رویئے میں مذاکرات کا عمل آگے چل سکتا ہے ؟۔ اور اگر ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔ یہ لوگ قطعی طور پر مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں...