Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:34:36 GMT

“چھون یون” ،بہتے چین کی گواہی دیتا ہے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

“چھون یون” ،بہتے چین کی گواہی دیتا ہے

بیجنگ :14 جنوری 2025 کو چین کا” چھون یون” باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔
” چھون یون”، چین بھر میں بڑے پیمانے پر نقل و حمل کی سرگرمیوں کا ایک سیزن ہے جو چینی قمری نئے سال کے موقع پر آتا ہے، جس کو انسانی تاریخ میں سب سے بڑی انسانی ہجرت کے طور پر جانا جاتا ہے. ہر سال، آخری قمری مہینے کے 15 ویں دن سے اگلے سال کے پہلے مہینے کے 25 ویں دن تک، مجموعی طور پر تقریباً 40 دن، کروڑوں چینی اپنے گھر واپسی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوبارہ ملتے ہیں، اور نیا سال ایک ساتھ مناتے ہیں.

چھون یون نہ صرف چین میں ایک منفرد ثقافتی منظر نامہ ہے ، بلکہ عالمی معاشی سرگرمیوں میں بھی ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔
چھون یون کی تاریخ 71 سال پرانی ہے۔ 1954 میں ، چین کی وزارت ریلوے نے جشن بہار کے موقع پر مسافروں کے نقل و حمل کا دفتر قائم کیا ، اور چھون یون کا تصور پیدا ہوا۔ گزشتہ 70 سالوں میں ، چھون یون کے سفر کے موڈ ، سفر کی رفتار ، اور سفر کے تجربے میں بہت سی حیرت انگیز تبدیلیاں آئی ہیں ، اور ہر تبدیلی نے “بہتے چین” کی متحرک قوت اور وقت کی ترقی اور تبدیلیوں کی گواہی دی ہے۔
چھون یون کا چینی معاشرے کے معاشی ڈھانچے، آبادی کی تقسیم اور ثقافتی روایات سے گہرا تعلق ہے۔ خاص طور پر پچھلی صدی کے 70 کی دہائی کے آخر میں اصلاحات اور کھلے پن کے بعد سے ، چین کی معیشت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بہتر روزگار اور ترقی کے مواقع تلاش کرنے کے لئے معاشی طور پر پسماندہ علاقوں سے ترقی یافتہ علاقوں کا رخ کیا ۔ یہ لوگ جشن بہار کے دوران اپنے آبائی علاقوں میں واپس چلے جاتے ہیں ، جس نے جشن بہار کی نقل و حمل تشکیل دی، اور اسے “دنیا میں ایک بے مثال آبادی کی ہجرت ” کہا جاسکتا ہے۔ 2024 میں چھون یون کے دوران ، مختلف خطوں میں نقل و حمل کرنے والے افراد کے ٹرپس کی تعداد 9 ارب تک پہنچ گئی ، جو دنیا بھر کی کل آبادی کو منتقل کرنے کے برابر ہے۔
سفر کی اتنی بڑی مانگ کے پیش نظر ، چین کے ٹرانسپورٹ کے محکموں نے نقل و حمل کے اس دباؤ سے نمٹنے کے لئے چھون یون کے دوران متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ، یہ کہا جاسکتا ہے کہ چھون یون نہ صرف نقل و حمل کی صلاحیت کے لئے ایک چیلنج ہے ، بلکہ معاشرتی انتظام کی صلاحیت اور کارکردگی کا ایک انتہائی پریشر ٹیسٹ بھی ہے ، لہذا چینی حکومت کو حفاظتی انتظام کو مضبوط بنانے ، سروس کے عمل کو بہتر بنانے ، نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہر سال پیشگی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے ، اور اس کے ساتھ ہی ، ریلوے ، شاہراہیں ، شہری ہوا بازی اور دیگر محکمے بھی چھون یون کے دوران مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔ ایک اور نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ، چھون یون کے دوران انتہائی طلب اور دباؤ چین کی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی مسلسل بہتری کی اہم وجوہات میں سے ایک بن گیا ہے ، جس نے چین کی نقل و حمل کی کارکردگی اور خدمت کی سطح کو بہت بہتر بنایا ہے ، اور دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک ، روڈ نیٹ ورک ، پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک ، اور جدید ہوا بازی اور جہاز رانی نیٹ ورک سسٹم تعمیر کیا ہے۔حالیہ برسوں میں ، ڈیجیٹل ذرائع اور جدید ٹیکنالوجیز جیسے 5 جی ، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے چین کے نقل و حمل کے نظام کے ذہین انتظام اور آپریشن کی سطح کو بہت بہتر بنایا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں چھون یون کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور چینی عوام کو زیادہ آرام دہ اور اطمینان بخش تجربہ حاصل ہوا ہے۔
چھون یون کے پیچھے خاندانی ملاقات اور روایتی ثقافت کی پاسداری کے لئے چینیوں کی گہری محبت ہے۔ جشن بہار کا تہوار چین میں سب سے اہم روایتی تہوار ہے ، اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ گھر سے کتنا ہی دور ہوں، لوگ چینی نئے سال کے موقع پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لئے گھر واپس آنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں ، اور یہ ثقافتی روایت چینیوں کے دلوں میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے اور چھون یون کے لئے اندرونی محرک قوت بن گئی ہے۔
ذیل میں آپ جو پینٹنگ دیکھ رہے ہیں وہ 1982 میں چینی مصور گاؤ شیاؤہوا کی “کیچنگ دی ٹرین” ہے ، جس میں اس دور میں جشن بہار کے تہوار کے موقع پر چینی لوگوں کے ٹرین کے ذریعے گھر واپس جانے کے منظر کو دکھایا گیا ہے۔

نیچے دی گئی تصویر اب چین کی ہائی اسپیڈ ٹرین پر آرام دہ سفر کے ماحول کو ظاہر کرتی ہے۔

نیچے دی گئی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تین تصاویر میں ہائی اسپیڈ ٹرین پر سوار ٹیراکوٹا جنگجو، خیالی طور پر قدیم چین واپس جانے والی ہائی اسپیڈ ٹرین کے مناظر ، اور مستقبل قریب میں ایک منظر پیش کیا گیا ہے جب پاکستانی دوست بھی ہائی اسپیڈ ٹرین پر سفر کر سکیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اسلام آباد سے کراچی کا سفر جو آج کل گرین لائن کے ذریعے تقریباً سترہ گھنٹے میں طے ہوتا ہے وہ سمٹ کر ہائی اسپیڈ ٹرین کی مدد سے محض چار گھنٹے رہ جائے گا۔ میری خواہش ہے کہ ایسا وقت جلد آئے۔

تمام دوستوں کو قبل از وقت جشن بہار مبارک ہو۔

 

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نقل و حمل کی کے موقع پر جشن بہار نیٹ ورک کے ساتھ گیا ہے چین کی کے لئے

پڑھیں:

شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ

” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ

بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے موقع پر ،14 اپریل کو ویتنام میں “شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” (ویتنامی ورژن) کا آغاز کیا گیا۔ اسی دن ، چین اور ویتنام کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے مابین تعاون کی تقریب ہنوئی میں منعقد ہوئی۔

دونوں فریق معمول کے تعاون کے میکانزم کو مزید مستحکم کریں گے ، میڈیا میٹریل کے تبادلے ، مشترکہ پروڈکشن ، اہلکاروں کے تبادلے ، اور تکنیکی تبادلوں وغیرہ میں تعاون کو گہرا کریں گے ، اور چین ویتنام دوستی کو فروغ دینے کے لئے میڈیا کے شعبے میں مزید کردار ادا کریں گے ۔

“” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” (ویتنامی ورژن) میں اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی دانش مندی، گہرے تاریخی اور ثقافتی ورثے، اور وسیع تاریخی اور عالمی نظریات کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ویتنامی ناظرین کے سامنے چینی جدیدیت کے
ثقافتی پہلو کو ظاہر کرتے ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور جنرل سیکرٹری تولام کی مشترکہ قیادت میں دونوں اطراف کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کیا گیا ہے۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے ہمیشہ ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا اور اہم اداروں کے ساتھ قریبی تبادلے اور تعاون کو برقرار رکھا ہے ، اور مشترکہ طور پر “آسیان پارٹنرشپ” جیسے علاقائی تعاون کے میکانزم تشکیل دیئے ہیں ، جن سے کامیاب تعاون کی بہت سی مثالیں پیدا ہوئی ہیں۔ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور یہ چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال بھی ہے۔ سی ایم جی ویتنام ٹی وی کے ساتھ مزید تعاون کرے گا اور ویتنام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جاسکے اور عملی اقدامات کے ساتھ امن ، سکون ، خوشحالی ، خوبصورتی اور دوستی کے “پانچ گھروں” کی تعمیر میں مزید دانشمندی اور طاقت فراہم کی جا سکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ
  • “زیادہ تمباکو ٹیکس صحت نہیں، غیر قانونی مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے” ، امین ورک
  • مراد سعید کے الزامات کا جواب 10 ارب میں! ہرجانے کا فیصلہ 21 اپریل کو ہوگا؟”
  • چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا
  • امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا
  • “آپکی کپتانی میں کافی سیکھ لیا” کیا ملتان سلطانز جیت کی طرف جائیگی؟
  • دھونی آئی پی ایل تاریخ کے “بوڑھے ترین کپتان” بن گئے
  • سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر “سنگین الزامات” لگادیے