پاکستان میں پہلی بار ’’مگرمچھوں‘‘ کی فارمنگ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
جیکب آباد: صوبہ سندھ کے گرم ترین کہلانے والے شہر جیکب آباد میں مگر مچھ کی فارمنگ کا آغاز کاردیا گیا ہے، جس کا مقصد چمڑے کے کاروبار میں فروغ اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔
جیکب آباد کے ایک مقامی زمیندار نے اپنے فارم پر مگرمچھ پالنا شروع کر دیے ہیں، جسے بھمبور فارم ہاؤس کہا جاتا ہے، جو جیکب آباد کے قریب ایک گاؤں میں واقع ہے۔ویسے تو عام طور پر مگرمچھ دلدل اور تالابوں میں رہتے ہیں، لیکن اب فارم پر آزادانہ گھوم سکیں گے۔ وہ فارم کے ماحول کا قدرتی حصہ بن چکے ہیں۔
مگرمچھوں کو پالنے والے مالک نے بتایا کہ ان کو بڑے ہونے میں 5 سال لگتے ہیں، اس کا سائز 21 فٹ تک ہوتا ہے، اور ایک ٹن گوشت فراہم کرتا ہے۔
مقامی زمیندار کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ مگر مچھ چمڑے کی انڈسٹری اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔مگر مچھ کی کھال سے بہت قیمتی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ میں ان کی افزائش پر بھرپور توجہ سے رہا ہوں تاکہ اس فارم کو بین القوامی میعار کے مطابق چلایا جاسکے۔
اس وقت، فارم میں 10 درآمد شدہ مگرمچھ موجود ہیں۔ زمیندار کو امید ہے کہ انڈے دینے کے بعد ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو جائے گا۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کی معیشت کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر پھر اضافہ
سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے بڑھ کر پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے بڑھ کر پہلی بار 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 3236 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔