بیجنگ :18 جنوری کو جشن بہار کے تہوار کی مناسبت سے ” چھون یون ” کا پانچواں دن تھا، “چھون یو ن ” 2025 اسپیشل آفس کے مطابق، پورے چین میں لوگوں کے آمدورفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی ۔ ان میں سے قومی ریلوے پر 13.55 ملین مسافروں نے سفر کیا اور 821 مسافر ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔ دریں اثنا، اسی دن قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت 191 ملین،ہوائی سفر کرنے والوں کی آمدورفت 2.

26 ملین اور آبی گزرگاہوں پر مسافروں کی آمدورفت 6 لاکھ تیس ہزار رہی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا مدورفت

پڑھیں:

مراکش کشتی حادثہ ، 20مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

رباط(صباح نیوز)مراکش کشتی حادثے کے سلسلے میں امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے 20 مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں، یہ مسافر فیصل آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے سینیگال یا سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق مراکش میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی کا ایک مبینہ مسافر سفیان علی 4 اگست 2024، غلام مصطفی 31 جولائی، سید مہتاب الحسن 24 اپریل، رئیس افضل 16 ستمبر، علی حسن 4 اگست کو وزیٹر ویزا پر فیصل آباد سے فلائی دبئی کی پرواز سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حامد شبیر 27 اگست کو عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر سینیگال کیلئے روانہ ہوئے، وسیم خالد 2 اگست کو وزٹ، سید محمد عباس کاظمی 8 ستمبر کو وزیٹر کے طور پر فیصل آباد سے سینیگال گئے، 6 مسافر عمران اقبال 16 جون، عزیر بشارت 2 مئی، قسنین حیدر 25 جون، مدثر حسین 20 جون، سید بدر محی الدین 9 جولائی، گل شامیر 2 اگست کو وزٹ اور وزیٹر ویزوں پر کراچی سے ایتھوپیا ایئر لائن سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مزید 4 مسافروں محمد وقاص نے 3 اکتوبر، قیصر اقبال 27 ستمبر، سجاد علی 6 اکتوبر اور اکرام محمد نے 30 ستمبر کو لاہور ایئرپورٹ سے سینیگال کا سفر کیا۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق محمد عدیل اور مجاہد علی 18 ستمبر کو عمرہ ویزوں پر لاہور سے سعودی ایئر لائن کی پرواز سے سعودیہ روانہ ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران مسافروں کی پاکستان سے سینیگال یا سعودیہ روانگی کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے 9 کا تعلق گجرات سے ہے، جن میں سے 5 کو بچالیا گیا جبکہ 4 موت کا شکار ہوئے، منڈی بہائو الدین کے 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 3 جاں بحق ہوئے، شیخوپورہ کے 3 مسافروں کو بچالیا گیا، گوجرانوالہ کا ایک شخص موت کا شکار ہوا، سیالکوٹ کے ایک شخص کو بچالیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ائیر لائن کے کپتان نے طیارہ غلط رن وے پر اتار کر مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی
  • پی آئی اے کے کپتان نے طیارہ غلط رن وے پر اتار کر مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی
  • مراکش کشتی حادثہ ، 20مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جیکب آباد: اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا انکشاف
  • کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف
  • پائلٹ کی مبینہ غفلت، مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا
  • کُرم ،امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ، اموات کی تعدادکہاں تک جا پہنچی ؟ جانیں
  • پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کیلئے ٹریول سم متعارف
  •  پاکستان میں پولیو کیسز  کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا