2025-01-22@01:14:24 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«پولیس ٹریننگ سکول»:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا...
پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ سکول بنائینگے،علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ سکول بنائینگے، صوبے کے دیگر پولیس ٹریننگ سکولوں کو بھی بہتر بنائینگے، جلد مزید بھرتی کرنی ہے، جلد لوگوں کو فیلڈ میں لائینگے ، پولیس کی 9ماہ کی ٹریننگ کو 3ماہ تک لائینگے ،پولیس کی ٹریننگ ، سہولیات اور مرعات میں ہماری حکومت کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ، شہدا کے بچوں کو ہم نے بروقت ان کو انکا حق دے دیا ہے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے، ترقیوں کے مسئلے پر بھی میرٹ کی...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں راستہ دینے پر کار سوار نے سکول بس پر فائرنگ کر دی،خوش قسمتی سے سکول بس میں کوئی طالب علم نہیں تھا، پولیس کے مطابق جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں کار سوارنے راستہ نہ دینے گاڑی روک کر نجی سکول کی بس پر دو فائر کر دئیے اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعہ ڈرائیونگ کے دوران کار سوار اور بس کے ڈرائیور کے درمیان تکرار کے نتیجے میں پیش آیا۔ بس طلباء سکول لانے اورلے جانے کا کام کرتی ہے۔بس پر فائرنگ کے وقت کوئی طالب علم اس میں موجود نہیں تھا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرلئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی...
ویب ڈیسک: لاہور میں کار سوارنے راستہ نہ ملنے پرسکول بس پر فائرنگ کردی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ کے قریب پیش آیا سکول بس ڈرائیوراور کارسوار میں راستہ نہ دینے پر تکرار ہوئی جس کے بعد کار سوار نے بس پر دو گولیاں فائر کیں جو ٹائر کے قریب لگیں۔ پولیس کے مطابق سکول بس میں کوئی طالب علم موجود نہیں تھا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
فوٹو: اسکرین گریپ چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر لیا گیا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اسکولوں کو بم کی اطلاع دینے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے سیکڑوں اسکولوں میں بم کی جھوٹی اطلاع سے پھیلنے والے خوف و ہراس کے اب کئی ہفتوں بعد پولیس نے اس کیس کو کافی حد تک حل کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک نوجوان طالب علم کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے اسکول میں امتحانات سے بچنے کے لیے بم کی جھوٹی افواہیں و اطلاعات دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کئی ہفتوں سے الرٹ رہنے کے بعد اس کیس میں ملوث پولیس نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے لیا...