اوریبرو کاؤنٹی کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایک خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کی عمریں 18 سال سے زیادہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے ترقی یافتہ ملک سویڈن کے وسطی شہر اوریبرو کے تعلیمی مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک مشتبہ مسلح شخص بھی مارا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ مشتبہ حملہ آور نے اپنی بندوق سے خود پر گولی چلائی، تاہم پولیس نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ قاتل سمیت 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 6 افراد اوریبرو کے یونیورسٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 5 (جن میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں) کی گولیوں کے زخموں کی سرجری کی گئی اور ان کی حالت کچھ بہتر ہوئی ہے، لیکن مکمل صحت یابی میں وقت لگے گا۔

اوریبرو کاؤنٹی کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایک خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کی عمریں 18 سال سے زیادہ ہیں۔ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سویڈن کی تاریخ میں فائرنگ کا بدترین واقعہ ہے۔ کرسٹرسن نے کہا کہ بہت سے سوالات ابھی تک جواب طلب ہیں، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں، لیکن ایک وقت آئے گا جب ہمیں پتہ چلے گا کہ کیا ہوا تھا، یہ کیسے ہو سکتا ہے اور اس کے پیچھے کیا محرکات ہو سکتے ہیں۔ اوریبرو پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے، لیکن تمام اشارے بتاتے ہیں کہ مجرم نے بغیر کسی نظریاتی مقصد کے اکیلے کام کیا۔

پولیس نے مرنے والوں کی شناخت یا عمر کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ اسکول کے طالب علم یا اساتذہ تھے یا نہیں۔ سویڈن میں اسکولوں پر حملے نسبتاً کم ہوتے ہیں، لیکن ملک کو گینگز کے تشدد سے منسلک فائرنگ اور بم دھماکوں کا سامنا کرنا رہتا ہے، جس میں ہر سال درجنوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کو پولیس نہیں جانتی، اس کا کسی گینگ سے تعلق نہیں ہے، اوریبرو پولیس کے سربراہ رابرٹو عید فاریسٹ نے منگل کی شام صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ مزید حملے نہیں ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افراد ہلاک میں کہا کہ بتایا کہ حکام نے

پڑھیں:

نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش 10افراد گرفتار

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا، موجود افراد کو منتشر کرنے کی کوششیں
غیر معمولی صورتحال کے باعث اضافی نفری تعینات ، کورنگی مہران ٹاؤن گھر میں فائرنگ ،ایک زخمی
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لی۔پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نجی ریسٹورنٹ کے باہر ہجوم موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے وہاں پر موجود افراد کو منشتر کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاون میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 22سالہ طاہر کے نام سے کی گئی جبکہ مقتول کو گولی گردن پر لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی
  • روس کے یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • بھارت میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد سے 3 افراد ہلاک
  • مولانا حامد اور بنوں کینٹ حملوں کا ذمہ دار نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش 10افراد گرفتار