سوئیڈن: اسکول میں فائرنگ سے5افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سوئیڈن: اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کی ناکابندی کررکھی ہے
اسٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن کے شہر اوریبرو کے اسکول میں فائرنگ سے 5افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہریوں کو جائے وقوع سے دور رہنے کی تاکید کی گئی اور بتایا گیا کہ اسکول میں بڑا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران اسکول کی ناکابندی کرلی گئی ۔ ابتدائی طور پر زخمیوںکی تعداد 4بیان کی گئی تھی، تاہم بعد میں 5افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔ مقامی حکام کی جانب سے حملہ آور کی گرفتاری اور دیگر تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ بیان میں صرف اتنا کہا گیا کہ خطرہ ختم نہیں ہوا ہے اس لیے عوام جائے وقوع سے دور رہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یونان کے سینٹورینی جزیرے میں زلزلے کے باعث اسکول بند
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں زلزلے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پیر کے روز اسکول بند رکھے گئے ۔ سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس نے ہنگامی اقدام کا حکم دیا۔چند روز کے دوران جزیرے پر ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات کے مطابق زلزلے آتش فشاں کی سرگرمی کے بجائے ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آرہے ہیں۔