2025-02-08@15:19:34 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«پتن کی»:
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء ) الیکشن کمیشن نے پتن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر ردعمل دے دیا جس میں گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش قرار دے دیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پتن کے ایک نمائندے کا انٹرویو اور پتن کی پریس ریلیز سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، اگر کسی کے پاس بے ضابطگیوں کا اتنا مواد موجود ہے تو وہ متعلقہ امیدواروں اور متاثرہ فریقین کو مہیا کریں تاکہ وہ ٹربیونلز کے سامنے پیش کریں اور پٹیشنز پر قانون کے مطابق درست کاروائی ہوسکے۔ اپنے بیان میں ترجمان ای سی پی...
متحدہ عرب امارات میں 19 سال سے مقیم بھارتی سیکیورٹی گارڈ کی محنت اور عزم نے آخرکار اس کی تقدیر بدل ڈالی۔ بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سیکیورٹی گارڈ آشک پتنہارتھ نے تازہ ترین قرعہ اندازی میں ڈھائی کروڑ درہم (تقریباً 1 ارب 89 کروڑ پاکستانی روپے) جیت کر اپنی زندگی کا خواب سچ کر دکھایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آشک پتنہارتھ متحدہ عرب امارت میں 19 سال سے رہ رہے ہیں جبکہ ان کا خاندان بھارت میں رہائش پذیر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آشک پتنہارتھ گزشتہ دس سالوں سے ہر ماہ لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے تھے۔ آشک پتنہارتھ نے بتایا کہ میں ابھی تک حیرت میں مبتلا ہوں، چونکہ میں لائیو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)غیرسرکاری تنظیم پتن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ 8فروری 2024 کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کردی، این جی او نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے پہلا حصہ جاری کیا۔ پتن نے رپورٹ میں کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے، ملک میں آمریت مزید زور پکڑ رہی ہے، عام انتخابات میں بے مثال دھاندلی کے بعد آئین کے ڈھانچے اور روح کو مسخ کرنے کے اقدامات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ کو محکوم ، میڈیا، آزاد صحافیوں اور سوشل میڈیا...
![اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع](/images/blank.png)
اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع
اسلام آباد میں نوجوانوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈور انسانی جان کےلیے خطرہ ہے،...
پیرودھائی پولیس کی پتنگ سپلائرز و پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں 2 ملزم گرفتار، 400 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد ملزم افتخار سے 200 پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمد ملزم حسن سے 200 پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمد ہوئیں
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازوں کی چھوٹی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں محمد شعیب خان نے کہا کہ پتنگ بازوں کے سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیسڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 ہزار پتنگیں برآمد کر کے 5 افراد کو گرفتار کرلیا، چھوٹی سی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں، اسلام آباد میں کسی بھی صورت پتنگ بازی نہیں ہونے دی جائے گی۔ایس ایس پی...
اسلام آباد پولیس پتنگ بازوں کے خلاف حرکت میں آگئی، پتنگ بازوں کا گھر مسمار کرنے کی دھمکی۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 6 ملزمان گرفتار پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس نے جارحانہ رویہ اختیار کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او ) اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ وہ پتنگ باز کا گھر گرا دیں گے۔ پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں میں ناکامی پر ایس ایچ او سیکرٹیرٹ اشفاق وڑائچ نے مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے انوکھا فیصلہ سنادیا۔موصوف کہہ رہے ہیں کہ کوئی بچہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس ایچ او نے پتنگ بازی روکنے کیلئے انوکھی وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے کے لیے مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا، روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ علاقے میں پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے یہ انوکھا اقدام سامنے آیا اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او...
پولیس نے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیکٹری ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر نعمان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے لاکھوں روپےکی 350 پتنگیں، 25 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملز م پشاور سے آن لائن پتنگیں، ڈور منگوا کر پنجاب کے علاقوں میں فروخت کرتا تھا، گرفتار بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب اسمبلی سے پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی بل 2024 منظور ہونے سے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لجپت روڈ کے ایک گھر سے پولیس نے ایک بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون ذہنی مریض بتائی جاتی ہے۔سٹی تھانے کی حدود ایک گھر سے سٹی پولیس نے بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی۔جاں بحق ہونے والی خاتون بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ خاتون نے گزشتہ رات بھی گھر کی کھڑکی سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح خاتون کی بیٹی نے اہل محلہ کو بتایا کہ والدہ نے خودکشی کرلی ہے۔ جس ہر ریسکیو کے عملے نے پولیس کی مدد سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس نے...
![سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری](/images/blank.png)
سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(بیورورپورٹ )سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری، تھانہ رتہ امرال اور تھانہ پیرودہائی کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا، آگاہی واکس میں پولیس افسران، انجمن تاجران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے پولیس افسران تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز اور پتنگ بازی کے نقصانات سے...
اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران 06 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بہارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹاون، تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لیے معذور یا مو ت کا شکار ہوسکتا ہے۔ پتنگ فروشی کے...
لاہور: پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ بچہ بجلی کی تار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں پتنگ کی ڈور کے باعث کرنٹ لگنے سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زخمی بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے پتنگ بازی کے جان لیوا دھندے پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا تھا کہ صوبائی اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا...
: پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا جس کے تحت خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیاہے جس کے مطابق پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔ پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی...
---فائل فوٹو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب میں 31 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 34 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، 5500 سے زائد پتنگیں اور 300 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔پنجاب پولیس کے مطابق 18مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 19ملزمان...