Nawaiwaqt:
2025-01-21@13:58:22 GMT

پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم،7سال تک قید کی سزا ہوگی،بل منظور

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم،7سال تک قید کی سزا ہوگی،بل منظور

: پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا جس کے تحت خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیاہے جس کے مطابق پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔ پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی۔ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ اور دوسری بار لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی ہر مکمل پابندی کا قانون منظور کروایا گیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پتنگ بازی

پڑھیں:

عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک:  سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 30 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا  جس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

 عدالت نے سابق صدر عارف کی 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے میں منظور کی۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا  

 عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار
  • پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور، خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان
  • پنجاب: پتنگ اڑانے والے بچے کو پہلی بار 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا
  • پنجاب میں پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، 7 سال تک قید ہوگی
  • پتنگ اُڑانے اور بنانے والے کو کتنی سزا ہو گی ؟ پنجاب اسمبلی سےقانون منظور
  • پتنگ اُڑانے اور بنانے والے کو اب کتنی سزا ہو گی ؟ قانون بنا دیا گیا 
  • پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا
  • پنجاب اسمبلی ، پینگ بازی کیخلاف سخت ترین قانون سمیت 12بل منظور ، اپوزیشن کا احتجاج واک آئوٹ 
  • عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور