پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد پولیس پتنگ بازوں کے خلاف حرکت میں آگئی، پتنگ بازوں کا گھر مسمار کرنے کی دھمکی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 6 ملزمان گرفتار
پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس نے جارحانہ رویہ اختیار کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او ) اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ وہ پتنگ باز کا گھر گرا دیں گے۔
پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں میں ناکامی پر ایس ایچ او سیکرٹیرٹ اشفاق وڑائچ نے مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے انوکھا فیصلہ سنادیا۔موصوف کہہ رہے ہیں کہ کوئی بچہ پتنگ اڑائے گا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا اور اسے چوک مین جوتے ماروں گا۔پتنگ بازی کرنے والے بچے کا گھر گرا دوں گا۔۔@ICT_Police pic.
— Latif Shah (@Latifshahji) February 2, 2025
ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈاسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او پتنگ بازوں کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے متنبہ کرتا ہے کہ ’ایس ایچ او سیکرٹریٹ بول رہا ہوں ، اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں کہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرے گا، یہ خونی کھیل ہے جس سے کسی کی بھی جان ضائع ہوسکتی ہے‘۔
ایس ایچ او کا مزید کا کہنا ہے کہ ’اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’باپ‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور اس کا گھر بھی ڈی مولش ( مسمار ) کروں گا ‘۔
یہ بھی پرھیں:پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار
اشفاق وڑائچ اپنی دھرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’ یہ کان کھول کر سن لیں اور اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس میں ناکامی پر پتنگ بازوں ایس ایچ او پتنگ بازی کا گھر
پڑھیں:
ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی میں آج طلب
اسلام آباد:مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا ہے۔
جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے 25 افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے۔
جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ نوٹسسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔
پولیس لائن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیے گئے۔
میڈیا کو پولیس لائن داخلے سے بھی روک دیا گیا تاہم کچھ فاصلے پر کوریج کی اجازت دی گئی۔