پتنگ بازوں کی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازوں کی چھوٹی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں محمد شعیب خان نے کہا کہ پتنگ بازوں کے سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 50 ہزار پتنگیں برآمد کر کے 5 افراد کو گرفتار کرلیا، چھوٹی سی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں، اسلام آباد میں کسی بھی صورت پتنگ بازی نہیں ہونے دی جائے گی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا سے متعلق زیروٹالرنس ہے، ہم مختلف مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے وفاقی دارالحکومت آباد سے لاپتہ 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈی آئی جی لاہور، اسلام آباد اور آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے. سماعت کے دوران عدالت نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیماکوروسٹرم پر بلاکرپشتو میں بات کی اور پھر ترجمہ کرکے سب کو بتایا جسٹس محمد آصف نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سے ہائیکورٹ آرہی ہوں، اگر بیٹے مرگئے ہیں توبتا دیں.(جاری ہے)
دوران سماعت ڈی آئی جی اسلام آباد نے افغان خاتون کے بیٹوں کی بازیابی کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی جس پر درخواست گزار نے کہا کہ 8 ماہ سے توکیس ہائیکورٹ میں چل رہاہے، رپورٹس آرہی ہیں کہ بندہ نہیں ملا ہے.
عدالت نے سوال کیا آئی جی صاحب کو بلایا تھا وہ نہیں آئے ؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کیس کا وقت 11 بجے تھا، اس لیے آئی جی ابھی نہیں آئے، ڈی آئی جی، آرپی او ودیگرافسران موجودہیں، دوبارہ رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت دے دیں. جسٹس محمد آصف نے کہا آپ کو کتنا ٹائم چاہیے ؟ وقت دینے کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں بندے چاہئیں، 2 ہفتوں کا وقت دے رہے ہیں ہمیں نتائج سے آگاہ کریں بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کیلئے 2 ہفتوں کا وقت دے دیا.