2025-03-13@11:02:37 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«پاکستانی امریکن کمیونٹی»:
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رابطہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی قیادت کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علما اسلام کی قیادت سے رابطہ کیا اور ملاقات کیلیے وقت مانگا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت میں ملاقات طے ہوگئی، دونوں جماعتوں کے قائدین رات کو 10 بجے اسلام آباد میں بیٹھیں گے اور اگلے لائحہ عمل پر اتفاق کریں گے۔
دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے ’بریک‘ لینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔ پاکستان ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے کچھ کھلاڑی دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکرد گی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سخت ناخوش ہیں۔...
کراچی ( نیوزڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے “بریک” لینے پر مشاورت شروع کر دی کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے۔۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں، وہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔ ...

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وف
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔
فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر ریلی ،ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری،ژونل صدر ظہیرالدین بابر، ژونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چودھری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کیتاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ججدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے چیمپئزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آمد کے بعد ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں موجود ہیں۔ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جیکب آرم کا میچز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔جیکب آرم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سب ٹیموں کے پاس برابر کاچانس ہوتا ہے۔دریں اثنا سہ فریقی...
اسلام ٹائمز: کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، نوجوانوں کو شہید اور اسیر کیا جاتا ہے لیکن کشمیر کے عوام کا آج بھی ایک ہی نعرہ ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“، کشمیری عوام اپنے شہداء کے جنازے پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے...
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور پورا پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے ساتھ منایا،مرکزی تقریب " قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس" پارٹی کے ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہوئی،جس میں پاکستان بھر کی سیاسی،مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ پاکستان...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کشمیری عوام کے بے مثال حوصلے، جرات و بہادری اور حق خودارادیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کے ہاتھوں 77 سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کا بدترین سلسلہ جاری ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کا ہر قسم کا ظلم و جبر اور غیر قانونی ہتھکنڈاکشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی تڑپ کو کم کرنے میں ناکام رہا ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو...
’پاکستانیوں کا پاکستان کےلیے کردار‘ کے احوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں نارویجن سیاست دانوں سمیت پاکستانی سیاست دانوں خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمیٹی پی ٹی آئی کے ممبر ندیم افضل بنٹی تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی سنائے گئے۔ تقریب سے ندیم افضل بنٹی سینٹروم پارٹی اینڈرس لارسن لیبر پارٹی تحریک انصاف ناروے کے سابقہ صدر اور سینئیر عہدیدار چوہدری مدثر علی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ندیم افضل بنٹی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک بہت مشکلات میں ہے اور ہماری پارٹی پر بہت مشکل وقت ہے اور ان حالات...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف خواتین ونگ حیدرآباد کی صدر افروز شورو، جنرل سیکرٹری سبین خان اور ان کی تمام کابینہ نے پریس ریلیز میں بانی عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں سنائی جانے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیرت النبیؐ تعلیمات پر یونیورسٹی بنوانے پر سزائیں دی جا رہی ہیں، اس قسم کی سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ہمیں پتہ ہے یہ سزا اعلیٰ عدالتوں سے ختم ہو جائیں گی اور جلد خان صاحب ہمارے درمیان ہوں گے۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سز ا کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم پاکستان اور عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، عمران خان کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی ہے، ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈ ر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، القاد ر یونیورسٹی میں نوجوانان پاکستان کو سرکار دو عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...