سینئر کھلاڑیوں کی اگلی سیریز میں بریک لینے کیلئے مشاورت شروع
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی ( نیوزڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے “بریک” لینے پر مشاورت شروع کر دی کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے۔۔
نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے، ناقص کارکرد گی کی وجہ سے بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کھلاڑیوں سے سخت ناخوش، ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق بازگشت ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔
امریکہ کو فوری اور انتہائی سخت جواب دینے کیلئے تیار ہیں،کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا ٹرمپ کو انتباہ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ نیوزی لینڈ
پڑھیں:
شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان، کیا کچھ ملے گا؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل10 میں شائقین کی دلچسپی اور تعداد بڑھانے کیلئے ہر میچ میں موٹر سائیکل کے علاوہ قیمتی انعامات شائقین کرکٹ کے منتظر ہوں گے۔
پی ایس ایل10 کے ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی، قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤنلوڈ ہوسکتی ہے بذریعہ آن لائن شرکت کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی
شائقین کرکٹ میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرکے قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں گے، جیتنے والے خوش نصیب کا نام میچ کے اننگز کے بریک کے دوران اناؤنس کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شائقین کی "عدم توجہ" نے سوال اٹھادیا
پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹ آن لائن حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں جبکہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔