سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، تحریک انصاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف خواتین ونگ حیدرآباد کی صدر افروز شورو، جنرل سیکرٹری سبین خان اور ان کی تمام کابینہ نے پریس ریلیز میں بانی عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں سنائی جانے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیرت النبیؐ تعلیمات پر یونیورسٹی بنوانے پر سزائیں دی جا رہی ہیں، اس قسم کی سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ہمیں پتہ ہے یہ سزا اعلیٰ عدالتوں سے ختم ہو جائیں گی اور جلد خان صاحب ہمارے درمیان ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان کو سیرت النبی ؐکی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی،علی امین گنڈا پور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سز ا کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم پاکستان اور عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، عمران خان کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی ہے،
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈ ر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، القاد ر یونیورسٹی میں نوجوانان پاکستان کو سرکار دو عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کی تعلیم دینے اور ریسرچ کے مواقع فراہم کیے گئے، پوری اسلامی دنیا آج کی تاریخ یاد کر لے۔ عدلیہ نے ایک اور سیاہ فیصلہ کرکے پاکستان میں آئین و قانون کی بے توقیری کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عاشق رسول کو ایسی غیر قانونی سزائیں کیا خاک زیر کر سکیں گی جو شخص مزاحمت کی علامت ہے، عمران خان جیل میں بیٹھا تم پر بھاری ہے، عمران ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا،