2025-03-03@16:43:04 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«پاراچنار کے عوام»:
سماجی رہنما کامزید کہنا ہے کہ حملہ آور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے محصور عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان حالات میں عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے شیراز بادشاہ کے مطابق اب تک چھ خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے پر عملدرآمد ہو رہا ہے ضلع کے اندر اب تک 194 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں گزشتہ پانچ ماہ سے تھری جی، فور جی اور آمدورفت کے راستوں کی بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ مواصلاتی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کا معاملہ ،عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ نمائش چورنگی سے گرفتار 11 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ضمانت منظور ہونے والے ملزمان میں احمد علی، عارف حسین، عارف حسین، حسن رضا ودیگر شامل ہیں وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3 دن سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں...
ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا علامہ سبطین سبزواری کیساتھ ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ مزاحمتی محاذ کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان عظیم شہداء کے مقدس لہو کے صدقے صیہونی درندہ صفت ریاست کو ذلت آمیز شکست ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملاقات کی، ان کے ہمراہ مولانا سید جعفر عباس نقوی، مولانا قاسم جعفری اور سید نزاکت حسین شاہ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں موجودہ تنظیمی امور کا تفصیل سے جائزہ لیا خاص کر تمام صوبوں میں تنظیم سازی کے عمل...
جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنیوالے، خوراک اور ادویات لوٹنے والے مجرم ہیں۔ انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن اور اہل بیت علیہم الصلاۃ والسلام سے تمسک دنیا اور آخرت میں کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں قرآن اور اہل بیت، کہ اگر ان سے تمسک کرو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو...
35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں...
راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور تکفیریوں کے دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور...
حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع...
جواد شنواری: ضلع کرم میں امن کا سفر شروع ہوگیااورٹل سے 40 گاڑیاں امدادی سامان کے ساتھ پاراچنار پہنچ گئیں۔ ٹل سے غذائی اشیاء کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچاتو عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی،مرغی، انڈے اور سبزیوں کی گاڑیوں کی آمد پر خریداروں کا رش لگ گیا،امدادی سامان پہنچنے پر شہری خوشی سے سرشار نظرآئے۔ عوام نے ٹل سے روکی گئی پٹرولیم مصنوعات اور گیس سیلنڈر کی فوری سپلائی کا مطالبہ کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر بھرپور تعریف کی ہے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کرم نے کہاہے کہ امن خراب کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،عوام قیام امن کیلئے تعاون کریں۔