2025-01-18@11:07:46 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«ملالہ کی»:
---فائل فوٹو پاکستانی گلوکار و نغمہ نگار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے تعلیم جیسے اہم موضوع پر بات چیت کی ہے۔شہزاد رائے نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران کہا کہ ٹیچنگ کے شعبے کو پروفیشنل انداز میں لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں میں 12ویں جماعت جبکہ دیہی علاقوں میں 8 ویں جماعت کے بعد ہی لڑکیوں پر شادی کا دباؤ ہوتا ہے۔شہزاد رائے کا غزہ میں اسرائیل کی جاری بربریت پر کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آکر بہت خوش ہوں: ملالہ یوسفزئینوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں نوبیل...
اسلام آباد: رابطہ اسلامی اور مسلم ورلڈ لیگ کے زیراہتمام ’’ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع ‘‘کے موضوع پر2 روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اسلام میں لڑکیوں کی تعلیم کی بڑی اہمیت ہے،انتہا پسندانہ خیالات اورفتوؤں سے اسے بدنام نہ کیا جائے۔ اس کانفرنس میں او آئی سی، اقوام متحدہ، رابطہ اسلامی سمیت دنیا بھر سے مفکرین و ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس میں لڑکیوں کی تعلیم کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے،کانفرنس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے صحیح سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کو سراہا ہے۔ شرکا نے لڑکیوں کی تعلیم صرف...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق دنیا بھر کی لڑکیوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیں اکٹھا کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے، ہمارے مذہبی عقائد بھی ہمیں تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرواتے ہیں، کانفرنس میں شریک تمام شرکا اور مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری نے کانفرنس کے شرکاء کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دنیا بھر سے آئے ماہرین تعلیم اور سفارتکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کا شکرگزار ہوں،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے،طالبان نے خواتین کی حقوق چھیننے کیلئے 100سے زائد قانون سازیاں کی ہیں،طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔ اسلام آباد میں دو روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے،ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12سال کیلئے سکول جائے،خواتین کی تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہے، سیکھنا ہماری اسلامی تعلیمات میں شامل ہے،ان کاکہناتھا کہ حضرت عائشہؓ اور فاطمہ جناح جیسی خواتین ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، فاطمہ جناح نے آزادی اور انصاف...
فوٹو: پی آئی ڈی مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر اسلام آباد میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔23 سے زائد ممالک کے مندوبین، ماہرین تعلیم، وزراء اور اسکولز کے نمائندے شریک ہیں۔ کانفرنس میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی شرکت کر رہی ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق صنفی امتیاز سے بالاتر تعلیم مرد اور عورت پر فرض ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مالدیپ کے وزیر تعلیم سے پنجابی میں بات کرنے کی فرمائشمالدیپ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ میری اچھی یادیں ہیں، 10 سال پہلے میں نے لاہور میں...
ملالہ یوسفزئی : فوٹو اے ایف پی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، ایسا کیوں کرنا چاہیے اس بارے میں کانفرنس سے خطاب میں بات کروں گی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسلام آباد: ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی مسلم خواتین ، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کل شروع ہوگی ۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کانفرنس میں وہ لڑکیوں کے اسکول جانے کے حقوق کے تحفظ پر بھی بات کریں گی۔پاکستان پہنچنے پر غیر ملکی...
---فائل فوٹو طالبان حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی گئی۔افغان طالبان حکومت مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہی۔وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کو دعوت دی گئی تھی لیکن افغان حکومت کی جانب سے کانفرنس میں کوئی بھی موجود نہیں ہے۔ مسلم دنیا کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے: وزیر اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنے آبائی وطن پاکستان میں آج سے شروع ہونے والی اسلامی دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئیں۔ ملالہ نے پاکستان آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ یہ سربراہی اجلاس وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس عالمی سربراہی اجلاس میں مسلم اکثریتی ممالک کے تعلیمی رہنماؤں کو اکٹھا کیا گیا ہے لیکن پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ یاد رہے کہ افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی ہے۔ ملالہ کی اسرائیل...
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔کانفرنس میں شرکت کے دوران ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حل کے حوالے سےبات کریں گی۔دوسری جانب کرغزستان کی وزیرتعلیم بھی2 روزہ کانفرنس میں شرکت کےلیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان آکر بہت خوش ہوں: ملالہ یوسفزئینوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی بہادری اور ہمت کی علامت ہیں، فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔وزیراعظم...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔(جاری ہے) کانفرنس میں ملالہ یوسف زئیبت خواتین کی تعلیم سے متعلق چیلننجز کے حل کے حوالے سے بات کی۔دوسری جانب کرغزستان کی وزیرِ تعلیم بھی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام اّباد میں تعلیمی کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ و صوبائی وزرائے تعلیم بھی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد: لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا، ملالہ یوسف زئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت اور خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حوالے سے بات کریں گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی میں مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم چیلنجز و مواقع کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے جناح کنونشن سینٹر میں شروع ہورہی ہے جس میں 44 ممالک کے 150 کے قریب وفود شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کی میزبانی رابطہ العالم الاسلامی اور وزیر اعظم شہباز شریف مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں۔پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر نے ملالہ یوسفزئی کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کو کتاب بھی پیش کی گئی، ملالہ یوسفزئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی، وہ خواتین کو تعلیم سے متعلق درپیش چیلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی۔ خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے دیگر عالمی رہنماؤں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، ملائیشیا سے وزیر...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لوگوں کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل سرمست ٹاؤن یو سی 89 تعلقہ لطیف آباد کے یو سی چیئرمین انور عباس اور بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں کی کاوشوں اور ڈی ایچ او کے تعاون سے گلشن حامد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طبی کیمپ میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی اسکیننگ اور ویکسینیشن کی گئی اور تقریباً 200 سے زائد...
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اتوار کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی. خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ملالہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں لڑکیوں کی تعلیم پر ایک کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں. ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل کر دیا گیا تھا، پاکستان میں بعض لوگ ان کی سرگرمی سے مشتعل تھے اور اس کے بعد سے وہ صرف ایک بار ہی ملک واپس آسکی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اتوار کو میں تمام لڑکیوں کے اسکول جانے کے...
لڑکیوں کی تعلیم کے حقوق کی عالمی علمبردار اور نوبل انعام یافتہ اور ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے تصدیق کی ہے کہ ملالہ کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن واپس جائیں گی۔یہ کانفرنس مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے چیلنجز اور مواقع پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس کا مقصد مکالمے کو فروغ دینا اور ان مسائل کے قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے اور لڑکیوں کی تعلیم اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے...