ملالہ یوسفزئی کی پاکستان میں تعلیمی کانفرنس میں شرکت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لڑکیوں کی تعلیم کے حقوق کی عالمی علمبردار اور نوبل انعام یافتہ اور ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے تصدیق کی ہے کہ ملالہ کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن واپس جائیں گی۔یہ کانفرنس مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے چیلنجز اور مواقع پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس کا مقصد مکالمے کو فروغ دینا اور ان مسائل کے قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے اور لڑکیوں کی تعلیم اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔کانفرنس کے شرکاء اور پینلسٹ کامیابی کی کہانیاں شیئر کریں گے۔تقریباً 44 مسلم اور دوستانہ ممالک کے 150 سے زائد معززین، بشمول وزراء، سفیر، ماہرین تعلیم اور اسکالرز، کانفرنس میں شریک ہوں گے۔یونیسکو، یونیسیف اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد اعلامیہ پر دستخط کی ایک باضابطہ تقریب ہوگی، جو مسلم معاشرے کی لڑکیوں کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کرے گی اور جامع و پائیدار تعلیم کے لیے راہیں ہموار کرے گی۔وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اور وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان معاشرے کی روایات کو اہمیت دیتا ہے اور افغان حکومت کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ “ہم تعلیم اور روزگار کے لحاظ سے ابھی بہت پیچھے ہیں۔”ملالہ محض 15 برس کی تھیں جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سوات میں اسکولوں کی بندش پر آواز اٹھانے کی پاداش میں ان کے سر پر گولی ماری تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کانفرنس میں تعلیم اور کریں گے
پڑھیں:
چیرات میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق - 2025 اسپیشل آپریشنز سکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔ مشق میں پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
تقریب میں کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔ حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے ۔
پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے: عرفان صدیقی
مزید :