ملالہ یوسف زئی اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر سربراہی کانفرنس سے اتوار کو خطاب کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اتوار کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی. خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ملالہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں لڑکیوں کی تعلیم پر ایک کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں. ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل کر دیا گیا تھا، پاکستان میں بعض لوگ ان کی سرگرمی سے مشتعل تھے اور اس کے بعد سے وہ صرف ایک بار ہی ملک واپس آسکی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اتوار کو میں تمام لڑکیوں کے اسکول جانے کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں بات کروں گی، اس پر بھی بات ہوگی کہ کیوں عالمی رہنماؤں کو افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم کے لیے طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ملالہ فنڈ چیریٹی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سمٹ میں ذاتی طور پر شرکت کریں گی۔2 روزہ سربراہی اجلاس ہفتہ اور اتوار کو دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا، جس میں مسلم کمیونٹی میں لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملالہ یوسف زئی
پڑھیں:
عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سرکل نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے سمیت 5 مسافر آف لوڈ کر دیئے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹس سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان بھی گرفتار کر لئے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد میں اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے واجد اور فیصل نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے، ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کئے ، تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے برآمد ہوگئے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہو اکہ ملزمان کو باقی ویزے سعودی عرب میں سب ایجنٹس کے ذریعے ملنے تھے، ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی، مزید تفتیش کے لئے انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کئے ، ملزمان کو راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کیا، ملزم سکندر زیب نے خود کو سعودی کمپنی کا اہلکار بتایا، ملزم سکندر زیب نے کروڑوں روپے کا ویزا فراڈ کر رکھا ہے۔ملزمان نے سعودی عرب کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیا تھا، اشتہاری اولیاخان 2015 سیاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کومطلوب تھا، جب کہ ملزم مظہر اقبال نے2019 میں جعلی پاسپورٹ پر موروکو جانے کی کوشش کی تھی۔