2025-04-17@06:23:13 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«مقتولہ خاتون»:
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔ مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو...
اس حوالے سے پولیس نے صحافیوں کو مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ عبداللہ اسپتال کی پولیس چوکی میں جرگہ کے بعد مقتولہ کی نعش مقتولہ کے سسرال کے بجائے ملزمان پارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کے علاقہ جابہ میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور اسکی سولہ ماہ کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین/ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں مقیم ہے۔ جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ کے ورثا نے مبینہ...
مانسہرہ کےعلاقہ جابہ میں غیرت کے نام پرایک خاتون اور اسکی سولہ ماہ کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین /ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں مقیم ہے۔ جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ شاہ کی ورثا نے مبینہ طور پر محمد عمر کے گھر جاکر رابعہ اور اس کی سولہ ماہ کی بیٹی کو مبینہ غیرت کے نام پسند کی شادی کرنے پرگولیاں مار کرقتل کر دیا ہے جب کہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کے حکام نے بتایا کہ...
کراچی: نجی ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی، جس کا شوہر جائے واردات سے فرار ہوگیا جب کہ لیاری کے علاقے سے بھی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق شہر میں مختلف علاقوں سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ شاہراہِ فیصل نرسری کے قریب نجی ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت 35 سالہ ارم زوجہ عادل کے نام سے کی گئی۔ خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے چیخ و پکار اور لڑائی جھگڑے کی آوازیں آئیں، جس کے بعد انتظامیہ کمرے میں پہنچی تو اندر...
لاہور: آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔ پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے آنے پر...
لاہور میں گھر کے اندر 3 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 36 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ شوہر احمد برہان نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن بلال عربی نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے، حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔
بھکر: پجاب میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 12 میں پیش آیا، جس میں 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور نفری جائے وقوع پر پہنچے اور مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی 30 بور پستول برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے جب کہ مقتولہ سمیرا بی بی 3 بچوں کی ماں اور پڑوسی...
لاہور: ساندہ تھانہ کی حدود میں واقع گھر سے خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی جس پر مقتولہ کے شہر کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطبق ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون دم توڑ چکی تھی اور خاتون کی شناخت 28 سالہ ردا کے نام سے ہوئی، لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی۔ گھر میں موجود تمام افراد کے بیانات قلم بند کر لیے گئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ قتل کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں درج کر لیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق قتل کی افسوسناک واردات رات گئے...
کراچی: شہر قائد میں حاملہ خاتون کے قتل کا معما حل ہوگیا، جس میں کرایہ دار میاں بیوی نے لوٹ مار کرتے ہوئے مکان مالکن کو جان سے مار دیا۔ انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماری پولیس نے موچکو مشرف کالونی میں گھر سے ملنے والی عائشہ کی لاش کا معما حل کر کے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے مقتولہ عائشہ کو گھر میں اکیلا پاکر اسے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نواب خان ولد احمد علی اور اس کی اہلیہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ، جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے عائشہ کو تشدد کے بعد قتل...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی لاش کے قریب سے ہی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ایس ایچ او پیر آباد کا کہنا ہے کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس...
اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی جبکہ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا، خاتون کا شوہر واقعہ کے بعد سے غائب ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او پیر آباد امتیاز میر جت نے بتایا کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوران دنوں وہ حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فی الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سے شادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔...
ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے خادم سولنگی گوٹھ خالی پلاٹ سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ مقتولہ کی لاش 23 جنوری 2025 کو ملی تھی۔ سائٹ سپرہائی وے شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر عبد الشکور نے بتایا کہ مقتولہ کا بائیو میٹرک بھی کرایا گیا تھا تاہم اس میں بھی شناخت کے حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔
سپرہائی وے خادم سولنگی گوٹھ خالی پلاٹ سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے خادم سولنگی گوٹھ کے خالی پلاٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ مقتولہ کی لاش 23 جنوری 2025 کو ملی تھی۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او سائٹ سپرہائی انسپکٹر خالد عباسی نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی عمر تقریباً 30 برس کے قریب ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے جسم پر گولی لگنے کا کوئی زخم نہیں ہے۔ مقتولہ حلیے سے خانہ بدوش لگ رہے ہے ۔ مقتولہ کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روزہ پرانی پھندا لگی تشدد زدہ لاش ملی، مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جہاں مقتولہ کی شناخت 30سالہ ثمینہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ۔مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔مقتولہ کے پہلے شوہر ایاز کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد مقتولہ نے طارق نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔کچھ روز قبل ہی اس کے شوہر...
نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی ہے۔ نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی۔مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظرعام سے غائب ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کر کے سسرکو فون پر کہاکہ گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو،مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایاکہ مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی اورخاتون کو اس کے شوہر عرفان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ...