نارتھ کراچی میں گھر سے خاتون کی 5روزہ پرانی پھندالگی لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روزہ پرانی پھندا لگی تشدد زدہ لاش ملی، مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جہاں مقتولہ کی شناخت 30سالہ ثمینہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ۔مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔مقتولہ کے پہلے شوہر ایاز کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد مقتولہ نے طارق نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔کچھ روز قبل ہی اس کے شوہر نے کرایے پر لیا تھا جبکہ واقعے کے بعد شوہر منظرعام سے غائب ہے ۔پولیس کا مقتولہ کے بھائی سے رابطہ ہوا ہے جس نے بتایا ہے کہ ان کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے مقتولہ ثمینہ نے 2 ماہ قبل طارق نامی شخص سے گاوں میں شادی کی تھی جس کا انہیں بھی علم نہیں تھا اور پہلے شوہر سے4 بچے ہیں۔بھائی نے مزید بتایا کل بہنوئی نے اطلاع دی کہ ثمینہ کہیں چلی گئی ہے اور آج پولیس نے لاش کے بارے میں بتایا جب کہ بہنوئی کا موبائل فون نمبر بھی بند ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکان مالک سے بھی پولیس اس حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔مقتولہ کے ملنے والے شناخت کارڈ پر اس کا موجودہ اور مستقل پتہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے کا درج ہے اور پولیس اس حوالے سے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔پولیس نے عباسی شہید اسپتال میں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرایا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا تاہم پولیس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
کراچی:حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751 عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں سے تقریباً ایک ہزار 675 عازمین نے تربیت میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی ساؤتھ کے ایک ہزار 724 عازمین حج کو 14 اپریل 2025 کو تربیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تمام عازمین نے تربیتی انتظامات اور فراہم کردہ معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ خاص طور پر ایس ایم ڈی اسکرینز اور اعلیٰ معیار کے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے دی جانے والی معلومات سے تمام عازمین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔