Express News:
2025-02-06@23:25:45 GMT

کراچی: گھر سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی جبکہ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا، خاتون کا شوہر واقعہ کے بعد سے غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او پیر آباد امتیاز میر جت نے بتایا کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی تو کمرے میں کمبل کے اندر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی ہوئی لاش ملی جو کہ 5 روز پرانی معلوم ہوتی ہے جبکہ پولیس کو کمرے سے آلہ قتل تیز دھار آلہ (چھری) بھی مل گیا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر عبدالسلام نے مذکورہ ایک کمرے کا مکان 6 ماہ قبل کرائے پر لیا تھا۔

مقتولہ اور اس کے شوہر کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر عبدالسلام آن لائن بائیک رائیڈر ہے جو کہ واقعہ کے بعد سے پراسرار طور پر غائب ہے جس سے شبہ ہے کہ وہ بیوی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہوسکتا ہے۔

تاہم، اس کے سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش تلاش ورثا اور شناخت کی غرض سے سرد خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے خاتون کی گھر سے کے بعد

پڑھیں:

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی

کراچی:

آئی سی سی  چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگئی،پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے۔

 کراچی میں ٹی سی ایس کے مقررہ مراکز پرٹکٹ حاصل کرنے والوں کی بڑی تعداد نے رجوع کیا، سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ 14 فروری کو فائنل کا انعقاد طے ہے۔ 

 ایک شناختی کارڈ پر10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،ان میچزمیں بالترتیب شرح ٹکٹ جنرل 350 اور 5 سو روپے، فرسٹ کلاس 750 اور ایک ہزار، پریمیم ایک ہزار اور 15سو، وی آئی پی 15سو اور 2 ہزار، وی وی آئی پی4 ہزار اور 5 ہزار جبکہ گیلری کے لیے 5 ہزار اور 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں سیاسی پیشرفت، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے
  • اونچی سینڈل کیوں نہیں دلائی، بیوی کی شکایت پرپولیس نے شوہر کو طلب کر لیا
  • ہائی ہیل سینڈل کا مطالبہ ، فرمائش پوری نہ ہونے پر خاتون نے تھانے جا کر شکایت درج کرادی
  • کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لی
  • اونچی ہیل والی سینڈل نہ دلانے پر خاتون شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی
  • مشرف کالونی میں مردہ پائی گئی خاتون کے قاتل کو فوراً گرفتار کیا جائے
  • کراچی: مبینہ بد ترین تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل حاملہ خاتون کے اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ
  • سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
  • راولپنڈی: بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 21 سالہ یتیم لڑکی کے قتل میں پیشرفت