2025-02-04@14:45:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«قلیل مدتی»:

    پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،حکومتی کمیٹی تحلیل،ترجمان کمیٹی کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی عرب کے ممتاز اخبار اردو نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے...
    اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر باضابطہ طور پر مذاکرتی کمیٹی تحلیل کردی،ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی ،کمیٹی میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے،سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ تھے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھے ،بانی پی ٹی آئی کے حکم پر مذاکرات ختم کئے گئے جبکہ اب باضابطہ طور پر کمیٹی بھی تحلیل کر دی گئی ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی تاحال تحلیل نہیں کی گئی۔
    اسلام آباد:تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے مذاکرات سے انکار کرنے کے بعد حکومتی کمیٹی  کا بھی تحلیل ہونے کا عندیہ  ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے شروع وقت سے ہی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہم حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں  رکھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ  پی ٹی آئی فرد واحد کو بچانے کے لیے مذکرات سے بھاگ رہی ہے، ابھی ہم نے اپنے تحریری فیصلے سے اپوزیشن اراکین کو آگاہ بھی نہیں کیاہے، اصولی طور پر تو پی ٹی آئی کو مذاکرات کے وقت آکر ہمارے جواب کو دیکھا چاہیے۔ دوسری جانب وزیر دفاع...
    حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ اپنی کمیٹی تحلیل کرنے کے عندیہ دے دیا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں،  باقی جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں  رکھ سکتے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں سات جماعتیں ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں  رکھ سکتے، اگر پی ٹی آئی کمیٹی میں آتی ہے تو اپنا جواب ان سے شیئر کریں گے انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبے کے مطابق اگر کوئی تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے، اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ پھر یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ حکومت والے (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج اسی کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اگر قانون پاس بھی ہو گیا تو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ کرم کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آگئی...
    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنیوالی حکومتی کمیٹی31 جنوری کو ازخود  تحلیل نہیں ہو جائے گی، ہمارے لیے مذاکرات  نتیجہ خیز ہونا کسی تاریخ پر ختم ہو جانے سے زیادہ اہم ہے۔  حکومتی کمیٹی کے رکن اور سینیٹر عرفان صدیقی  نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ مذاکرات کس مرحلے میں ہیں، ہمارے لئے مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا زیادہ اہم ہے، تاہم پی ٹی آئی کمیٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے23 دسمبر کی پہلی میٹنگ میں اپنے مطالبات تحریری شکل میں لانے کا وعدہ کیا تھا، تین ہفتے سے...
    ساب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے، سراج الحقسابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانےکی بات غلامی کی دلیل ہے، حکمران قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر...
۱