حکومتی کمیٹی 31 جنوری کو ازخود تحلیل نہیں ہو جائے گی، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنیوالی حکومتی کمیٹی31 جنوری کو ازخود تحلیل نہیں ہو جائے گی، ہمارے لیے مذاکرات نتیجہ خیز ہونا کسی تاریخ پر ختم ہو جانے سے زیادہ اہم ہے۔
حکومتی کمیٹی کے رکن اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ مذاکرات کس مرحلے میں ہیں، ہمارے لئے مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا زیادہ اہم ہے، تاہم پی ٹی آئی کمیٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے23 دسمبر کی پہلی میٹنگ میں اپنے مطالبات تحریری شکل میں لانے کا وعدہ کیا تھا، تین ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود ان کے تحریری مطالبات سامنے نہیں آئے۔
مطالبات سامنے آنے پر حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گی، پھر سب مل کر اپنے قانون دانوں سے مشاورت کریں گے اور پی ٹی آئی کے مطالبات پر ردعمل دیں گے۔
انہوں نے کہا ہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم 16 جنوری کو جواب کیلئے ہم تیار بیٹھے ہوں، یہ کوئی خط نہیں کہ فوری جوابی خط لکھ دیں، پی ٹی آئی کے مطالبات بہت بھاری بھرکم ہیں، ہم سنجیدگی سے ان پر غور کریں گے جس کیلئے ہمیں وقت درکار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک پی ٹی آئی سے کوئی مطالبہ نہیں کیا، سول نافرمانی کی کال کو بھی مسئلہ نہیں بنایا، نہ کسی ٹویٹ کی بات کی، نہ سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کا شکوہ کیا، نہ بیانات کا نوٹس لیا، ہم آئندہ بھی ان سے طرز عمل میں تبدیلی کی درخواست نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقی
حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی—فائل فوٹوحکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گتفگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیا جائے گا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگااس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی جایا جا سکتا ہے۔
حکومتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ 31 جنوری سے قبل تحریک انصاف کو حکومتی کمیٹی جواب دے گی۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، جس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔