2025-02-26@17:52:10 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«فیول ایڈجسٹمنٹ»:

نیپرا کی دسمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.95 روپے فی یونٹ ریلیف کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26 فروری 2025 کو کے-الیکٹرک کی جانب سے دسمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے حوالے سے جمع کرائی گئی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے، جس میں صارفین کے لیے 4.95 روپے فی یونٹ ریلیف کی استدعا کی گئی تھی۔ عوامی سماعت کے بعد، نیپرا فیصلہ جاری کرے گی، جس کے مطابق رقم اور مدت کا تعین کیا جائے گا۔ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔ یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کیے...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر کا ایف سی اے 1روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، دسمبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت مزید 3 روپے 72 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ اطلاق کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، گھریلو 300 یونٹ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا۔جون 2015 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو اس...
پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کےلیے بڑی خوشخبری سنادی۔پاور ڈویژن کے اعلامیے میں زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجلی قیمت میں کمی کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے، سیکریٹری پاور کا دعویٰسیکریٹری پاور نےدعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے بجلی قیمت میں کمی کے اقدامات کے نتائج ماہ اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دونوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ...
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کردی۔ نیپرا نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے سوا باقی ڈسکوز کے صارفین کے لیے ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔اْدھر کے الیکٹرک کے لیے نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کردی گئی۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائے گا۔ کےالیکٹرک کے لیے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے سستی کی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: حکومت...
دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔کےالیکٹرک کیلئے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی ہے۔ 8 بجلی کمپنیوں کی سیکیورٹی ڈپازٹ 200 فیصد بڑھانے کے معاملے کی نیپرا میں سماعت بجلی کمپنیوں کا صارفین کے سیکیورٹی ڈپازٹ ریٹس 200 فیصد سے زائد تک بڑھانے کے معاملہ پر اسلام آباد میں 8 بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت+صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں سرچارج، ٹیکس کے نفاذ اور نیپرا کی جانب سے بلاجواز بلوں میں اضافے کے خلاف سابق امیر جماعت پاکستان سراج الحق کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے اسے پہلے سے آئی پی پیز کے خلاف دائر درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے مقررکرنے کاحکم دیا ہے جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کون ٹیرف کاتعین کرتا ہے، ٹیکسز توبجٹ میں نافذ ہوتے ہیں، حکومت پالیسی بناتی ہے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ درخواست گزارکاسارا زور نیپراکے حوالے سے ہے، حکومت کی پالیسی الگ اور نیپرا کاکام الگ...
سپریم کورٹ—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سر چارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔عدالت نے جماعتِ اسلامی کی درخواست کو آئی پی پیز کے کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی کے صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواستسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت کے دوران...
سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران...
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے ایف سی اے کی مد میں 1روپے 3پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ سی پی پی اے جی کی جانب سے مسلسل 6ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔سی پی پی اے جی نے کہا کہ اس سے قبل صارفین سے نومبرکے ایف سی اے کی مد...
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔ سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی، دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق...