فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی کے صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی، دسمبر میں پانی سے 22.
سی پی پی اے کے مطابق درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے12.31فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصد بجلی پیدا کی گئی سی پی پی اے فی یونٹ
پڑھیں:
پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.70 روپے ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.70 روپے ہو گئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 282.10 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 8.16 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد یورو کی قدر 319.39 روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح 4.43 روپے اضافے کے ساتھ برطانو ی پونڈ کی قدر 368 روپے ہوگئی۔