2025-04-16@01:25:57 GMT
تلاش کی گنتی: 32
«طلبہ طالبات کی شرکت»:
ریلی سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں شریک قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ "شراکا" نامی صہیونی تنظیم کو فی الفور پاکستان میں کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیرِ اہتمام پوائنٹ ٹرمنل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔ پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا...
ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستران کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی...
ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی بےحسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستران کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی بےحسی پر...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کی تیاریاں جاری، لندن میں ہائی کمیشن کے اندر او پی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی اہم پریس کانفرنس ۔ تین روز پر مشتمل کنونشن جو 13 اپریل سے شروع ہو گا جس میں کثیر تعداد میں اووسیز شرکت کریں گے ۔ کنونش کے آخری روز وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ڈنر میں شریک ہوں گے ۔ ہائی کمیشن لندن میں ایم ڈی اوپی ایف افضال بھٹی نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اوورسیز پاکستانیوں کے...
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق العالم کے مطابق جمعہ کو بنکاک میں چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مابین ہوئی دو طرفہ ملاقات میں باہمی احترام کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی رہنما ڈاکٹر یونس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوگئی شفیق العالم اس بات کی تصدیق کی کہ کے باوجود اس کے کہ ڈاکٹر محمد یونس سابقہ وزیراعظم حسینہ واجد کے لیے خیرسگالی کا جذبہ نہیں رکھتے، مودی نے چیف ایڈوائزر سے سفارتی ادب کے مطابق برتاؤ کیا۔ شفیق العالم کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے مبینہ طور پر کہا کہ بھارت شیخ حسینہ کے ساتھ مثبت...
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، بالخصوص وطن عزیز میں پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ ان شاءاللہ فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور جذبہ جہاد کے باعث قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ القدس کمیٹی سیوا سادات گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کے زیراہتمام جمعہ الوداع کو امام خمینیؒ کے فرمان پر جامعہ القائم سیوا سادات سے گھیل پور چوک تک عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے...
القدس ریلی کے دوران صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ریلی میں عوام کی کثیر شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور سارے جہان اسلام سے تعلق رکھتا ہے جسے صیہونی پنجوں سے آزاد ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج عالمی یوم القدس کے موقع پر تہران میں قدس ریلی میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوم القدس، بانی انقلاب اسلامی "امام خمینی" رہ کی ایجاد و میراث ہے کہ جو 40 سے زائد سالوں سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں منایا جاتا ہے۔...
عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈیز ل 60 سینٹ سستا ہوا ہے، پاکستان میں مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 3 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر ملکی قیادت نے جنرل عاصم منیر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ جنازے میں سینئر سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی صدرآصف زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کےساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے...
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ چھٹیاں ہفتہ 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 دن تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب، مملکت کے تمام اسکولوں میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹیاں جمعرات 20 رمضان 1446 ہجری بمطابق 20 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اتوار 8 شوال 1446 ہجری بمطابق 6 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، یعنی طلبہ کو کل 17 دن کی تعطیلات ملیں گی۔ اسی طرح، مختلف جامعات نے بھی اپنے تعلیمی کیلنڈر...

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت کی جس میں یو اے ای کی جانب سے سال 2025 کو” کمیونٹی ائیر ” قرار دینے کے تحت مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مختلف ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے وژن سے متاثر ہوکر یو اے ای کے سال برائے کمیونٹی 2025 میں "عالمی برادریوں کی تشکیل اور استحکام ” کے عنوان سے ایک خصوصی پینل مباحثہ کیا گیا سفیر...
تل ابیب: متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا جس میں دیگر مذہب کے افراد نے بھی شرکت کی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افطار پارٹی متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں قائم سفارتخانے میں منعقد کی گئی۔ اس افطار کو بین المذاہب افطاری کا نام دیا گیا کیوں کہ اس میں یہودی، مسیحی اور دروز سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی شرکت کی۔ افطار میں اسرائیلی پارلیمان کے ارکان، حکومتی حکام اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2021 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے جس کے بعد سے ہر سال بین المذاہب...
انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف معلمات کی تربیت کا اختتام تھا بلکہ انہیں اپنے علم کی روشنی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے نئی ترغیب دینا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب مقبوضہ کشمیر کے...
خواتین کے عالمی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں مردوں نے بھی شرکت کی، اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ’آپ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں‘، ماریہ بی کی عورت مارچ پر تنقید وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے عورت مارچ میں خواتین نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، اس مارچ میں مرد بھی خواتین کے ساتھ شریک تھے۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ شہر قائد کراچی میں بھی خواتین اپنے حقوق کے لیے بات کرنے...

متحدہ عرب امارات، ایک سال میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد لیکن کتنے ملک بدر ہوئے؟ جانیے
اسلام آباد (آئی این پی)صرف ایک سال کے دوران 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی متحدہ عرب امارات کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا اس کے علاوہ سال 2024ء میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہوئیں۔وزارت خارجہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023ء سے جنوری 2025ء تک ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کے اعداد و شمار میں خلیجی ملک سے گزشتہ 16 ماہ میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، رمضان کاپہلا عشرہ ، مرغی کے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ ،بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی ۔بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا پاکستان بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) کی نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا،دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات کے...
سیرل رامفوسا نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کثیر الجہتی نظام کا زوال عالمی ترقی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنازعات کے موجودہ حالات میں، تنازعات کے انتظام اور انہیں حل کرنے کے میکانزم کے طور پر قواعد پر مبنی نظام خاص طور پر اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں جی 20 کے مالیاتی اجلاس میں صدر سیرل رامفوسا نے خبردار کیا ہے کہ کثیر الجہتی نظام کے خاتمے سے عالمی ترقی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کی صف اول کی معیشتوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے درمیان 2 روزہ مذاکرات...
ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔پولیس کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دہشتگرد مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) خیبرپختونخواہ پولیس نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر تھریٹ لیٹر جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کی جانب سے مولونا فضل...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، آج بہادرآباد مرکز میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت فاروق ستار نے کی، ان کی موجودگی میں مصطفیٰ کمال تشریف نہ لائے، تاہم جب وہ چلے گئے تو مصطفیٰ کمال تشریف لائے۔ فاروق ستار نے اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرےگا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم پاکستان اختلافات کا شکار، کارکنان کا بہادرآباد مرکز پر دھاوا، تصادم میں 10 افراد زخمی انہوں نے کہاکہ ہماری مرکزی کمیٹی باصلاحیت ہے جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کرسکتی ہے،...
اسلام آباد: پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ مرحوم کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم 4 فروری 2025 کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں وفات پا گئے تھے۔ ان کے بیٹے رحیم الحسینی کو اسماعیلی برادری کا نیا روحانی پیشوا مقرر کیا گیا ہے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی،...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچا، جس میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔ اہم ملاقات میں دونوں جماعتوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور اسد قیصر نے گزشتہ...
پی ٹی آئی قیادت کی جمعیت علمائے اسلام (جی یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے لیے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔ پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات جاری ہے، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال...
جنوری 20 سال 1988 کو پشاور میں سوگ کا سماں تھا، ہر ایک جناح پارک پہنچنے کو بیتاب تھا، جہاں خدائی خدمت گار اور پشتوں رہنما خان عبدالغفار المعروف باچا خان کا جسد خاکی آخری رسومات کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر موجود صحافی اور سیاسی کارکنوں کے مطابق 20 جنوری کو سربراہ خدائی خدمت گار تحریک باچا خان کے پشاور میں انتقال کی خبر آناً فاناً ملک بھر میں پھیل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مہاتما گاندھی کے نام پر راولپنڈی کی مشہور ’گاندھی گلی‘ کی تاریخ وہ بتاتے ہیں کہ باچا خان کے جسد خاکی کو دن کے وقت پشاور شہر کے وسط میں واقع جناح پارک لایا گیا تو سیاسی قائدین اور کارکنوں سمیت عام شہری بڑی...
الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت طلبہ و طالبات حفظ ، ناظرہ اور قاعدہ کے سالانہ امتحانات میں شریک ہیں کراچی ) پ ر) الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت سالانہ امتحانات برائے 2024-25کا اآغاز ہوگیا۔شہربھر میں قائم 100 الخدمت مدارس کے 7ہزار طلبہ و طالبات ان امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔ امتحانات کا سلسلہ 21جنوری تک جاری رہے گا ۔ حفظ، ناظرہ اورقاعدہ کے امتحانات کے نگرانی کے لیے الخدمت ہیڈآفس سے ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں ۔ مساجد اورمدارس کے پرامن ماحول میں ہونے والے امتحانات میں بچوں سے حفظ وناظرہ کے علاوہ مختلفاحادیث دعائیں اورمنتخب سورتوں کے ترجمے بھی سنے جارہے ہیں ۔ صبح 8 بجے سے 11 بجے اوردوپہر 2بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک...
16 جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، کل سے پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے مہنگا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چونکہ حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اس لیے حکومت پاکستان نے بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے اور مٹی کا...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں قائم نجی سکول کو اِس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں کے پرنسپل دوران تقریب جشن منانے پر ناراض ہو گئے جس کا غصہ انہوں نے 10 طالبات پر نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکول پرنسپل کی جانب سے سکول کی طالبات کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرنسپل نے مبینہ طور پر دسویں جماعت کی طالبات کو نیم برہنہ حالت میں سکول چھوڑنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو ”پین ڈے“ کی تقریب کے دوران پیش آیا، جو طلباکے امتحان کا آخری دن تھا۔ جشن کے ایک حصے کے طور...
خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی...