مقبوضہ کشمیر، مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف معلمات کی تربیت کا اختتام تھا بلکہ انہیں اپنے علم کی روشنی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے نئی ترغیب دینا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان اور دفتر رہبری دہلی کے اشتراک میں مکتبۃ الزہراء حسن آباد سرینگر میں تربیتِ مدرسین کا ایک اہم دورہ اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر ایک شاندار اختتامیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے معلمات سے خطاب کیا۔ اختتامیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے معلمات کو ان کی دینی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ صرف تعلیم دینے تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنے علم و عمل سے معاشرتی اصلاحات میں بھی فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معلمات کا کردار دین کے فروغ اور اسلامی اصولوں کے پھیلاؤ میں اہم ہے اور ان کی خدمات سے معاشرتی تبدیلی کی کوششیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف معلمات کی تربیت کا اختتام تھا بلکہ انہیں اپنے علم کی روشنی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے نئی ترغیب دینا تھا۔ اس پروگرام میں شریک افراد نے اپنے اپنے تجربات اور معلمات کی تربیت کے دوران حاصل کردہ علم کو سراہا اور ان کے کردار کو اہمیت دی۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، بی جے پی حکومت کشمیری نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کر رہی ہے، معراج ملک
عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈوڈہ سے رکن اسمبلی نے کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں شراب کی دکانوں کا جال بجھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈوڈہ سے رکن اسمبلی معراج ملک نے کہا ہے کہ ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کو شراب سمیت منشیات کی لت میں مبتلا کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معراج ملک نے کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیری نوجوانوں کو حق پر مبنی جدوجہد آزادی سے دور کرنے اور منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں شراب کی دکانوں کا جال بجھا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو منشیات سمیت سماجی برائیوں سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شراب سمیت ہر قسم کی منشیات کے استعمال پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسپیکر پر کشمیر میں شراب پر فوری پابندی عائد کرنے اور منشیات کے خلاف سخت پالیسی کے نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں شراب کی دکانیں کھولی گئی ہیں۔