2025-04-15@08:12:40 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«ججز اور وکلاء کو»:
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی،بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی شامل ہے۔ ...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔ عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدربانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔ سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا،...
مسریم کورٹ میں نو مئی ضمانتوں کے کیس میں پی ٹی آئی وکلاء اور لیڈرشپ کی غیرسنجیدگی سوالیہ نشان بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج 9 مئی کے مزید کیسز سماعت کے لیے مقرر تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل آج سپریم کورٹ کے سامنے پیش نہیں ہوا، سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل فرید چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے جنہوں نے روسٹرم پر بات بھی کی، اس کے علاوہ ایڈوکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ بھی موجود تھے جن سے پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ سردار لطیف کھوسہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے آنا تھا لیکن پتا...
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا وکلاء کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ اور موجودہ چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں، انہوں نے وکلاء کے لیے قانون کے مطابق فیصلے کیے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، میں نے کبھی کسی بار سے بیک ڈور سے حمایت حاصل نہیں کی۔ پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا، اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا...
آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ وکلاء کی فہرست سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ فہرست میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس چوہدری، مشال یوسف زئی، ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمٰن کا نام فہرست میں شامل ہے۔ ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 وکلاء کی فہرست بھیجی گئی ہے۔ Post Views: 1
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کے خلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب خان پر مشتمل بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شناخت کرانے کے باوجود وکلاء کو پشاور چھاؤنی کے علاقے میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، درخواست کے بعد ہائی کورٹ بار اور کینٹ انتظامیہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر...
پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ کے بغیر لائسنس حاصل کرنیوالے نوجوان وکلاء کیخلاف کارروائی اور بیرون ممالک سے حاصل کی گئی لاء ڈگریوں کی ازسرنوء تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈگریوں کی از سرنوء تصدیق کیلئے تمام یونیورسٹیز کے چانسلرز اور گورنر پنجاب سے ملاقات کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بار کونسل نے ایک بار پھر جعلی وکلاء کیخلاف متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بار سے جعلی وکلاء سے متعلق 1435 فائلیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ بار نے 219 جعلی وکلاء کو اشتہاری بھی قرار دیدیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ کے بغیر لائسنس حاصل کرنیوالے نوجوان وکلاء کیخلاف کارروائی اور بیرون ممالک سے حاصل کی گئی لاء...
ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال کو 5 اپریل 2025ء تک توثیق دی ہے جبکہ ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار...
چیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوںنے ملاقات کی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی بار اور بینچ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بار کونسلز کو قانون و انصاف کمیشن میں صوبائی سطح پر نمائندگی دی گئی ہے،چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل ریفارمز کیلئے وکلاء سے تجاویز طلب کیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی آن لائن قانونی تعلیم سے مستفید ہوں،رسائی برائے انصاف ترقیاتی فنڈ سے وکلاء...
جسٹس بابرستار : فوٹو فائل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے سائلین کی شکایت پر انکوائری کیلئے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکریٹری نے رجسٹرار کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہوکر آئے اسٹاف کی سائلین سے رشوت لینےکی شکایات ہیں۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے خط کی نقول تمام ججز کے سیکریٹریز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو خط ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے بامعنی مشاورت...
قابض حکام اور بھارتی ایجنسیوں کے دبائو کے باعث ہی سینئر قانون دان اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبدالقیوم کو اپنا مقدمہ لڑنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر سے باہر کے وکلاء کو لانا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وکلاء کا کہنا ہے کہ دہلی کی مسلط کردہ منوج سنہا انتظامیہ کے شدید دبائو کے باعث وہ سیاسی مقدمات نہیں لڑ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو درپیش اہم قانونی اور انسانی حقوق کے مسائل کی عکاسی ہوتی ہے جہاں وکلاء کو بی جے پی کی حکومت اور بھارتی ایجنسیوں سے شدید دبائو کا سامنا...
—فائل فوٹو حیدر آباد میں وکلاء سیشن کورٹ، سول کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔حیدر آباد میں وکلاء کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کو ہٹانے تک عدالتی عمل کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکااحتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس سے قبل وکلاء نے ساتھی وکیل پر مقدمے کے خلاف 6 سے 8 فروری تک دھرنا دیا تھا، جو ایس ایس پی کے 8 روز کی چھٹیوں پر جانے کے بعد ختم ہوا تھا۔ایس ایس پی فُرخ لنجار نے چھٹیوں کے بعد دوبارہ چارج سنبھال لیا ہے۔
راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں، فیملی اور وکلاء کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان ،علامہ حامد رضا، شاندانہ گلزار ، احمد بچھر ،عامر ڈوگر ، نثار جٹ، ثناء اللہ مستی خیل ، ڈاکٹر امجد ، عاطف خان ، علی خان جدون ،صوبائی وزیرسہیل آفریدی ، مصدق عباسی ، مشعال یوسفزئی اور سیمابیہ طاہر ملاقات کے لیے دن ایک بجے جیل پہنچ گئے تاہم حکام نے بار بار انتظار کا کہا۔ چار بجے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے سب کوگیٹ پر بلا کر بتایا کہ ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین قانون گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور جی بی میں ججز اور وکلاء کو بین الاقوامی اربیٹریشن کے قوانین کے حوالے سے تربیت دینگے اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پرگلگت بلتستان چیف کورٹ اور سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اشتراک سے جی بی میں بین الاقوامی معیار کا اربیٹریشن سنٹر کے قیام پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں سنگاپور بین الاقوامی اربیٹریشن حکام نے جی بی میں بین الاقوامی سطح پر اربیٹریشن سنڑ کے قیام کے لئے معاونت کی یقین دہائی کرائی اور اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ اور سابق ججزسمیت دیگر ماہرین قانون نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کی نماز جنازہ ڈیفنس لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار،سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس (ر) اعجاز الاحسن، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر شریف، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس مسعود عابد نقوی،...
اسلام آباد (اعظم گِل/ خصوصی رپورٹر+ وقائع نگار) جوڈیشل کمشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ جوڈیشل کمشن اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں 6 ججز کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں ہوا۔ کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق‘ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم، سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پنور اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کی سپریم کورٹ جج کی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیے...
---فائل فوٹو وکلاء نے آج سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ سندھ بار اور بلوچستان بار نے ججز تعیناتی خوش آئند قرار دیدیسندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ احتجاج کرنے والے وکلا ء کا کہنا ہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے نوجوان وکلاء کو بار روم سے باہر نکالا ہے۔وکلا ء کا کہنا ہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے کابینہ سے مشاورت کے بغیر اعلامیہ جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے وکلاء کو بار روم سے باہر احتجاج کی ہدایت کی تھی۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل، کے پی کے بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیے میں ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا۔مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہےکہ قانونی برادری کے منتخب نمائندے عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر انتشاری لوگوں کی کال کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق قانونی برادری میں کچھ نام نہاد شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم منتخب نمائندے جوڈیشل کمیشن کی کاروائی کی مکمل حمایت کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کو قانون کے مطابق منظور کیا...
آئی جی سندھ غلام نبی میمن— فائل فوٹو حیدرآباد میں وکیلوں کے دھرنے اور پولیس سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر آئی جی سندھ نے چیف سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔آئی جی سندھ نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے واضح مکینزم بنایا جائے۔آئی جی سندھ کے خط میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھٹائی نگر پولیس نے 3 فروری کو مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے موجود تھے، گاڑی میں سوار وکیل علی بزدار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ حیدر آباد میں وکیل کیخلاف ایف آئی آر، سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتالکراچی حیدر آباد...
لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ججز کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائے گا، جس کے لیے 49 امیدواروں کے نامزدی فارمز موصول ہوچکے ہیں۔ ان امیدواروں میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن ججز میں قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان شامل ہیں، جبکہ سینئر وکلاء میں عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، بشریٰ قمر، اقبال احمد...
اسلام آباد+کراچی،کوئٹہ (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز صاحبان نے چارج سنبھال لیا۔ فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سرکاری وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں ججز کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مبارکباد دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے ججز نے کام شروع کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو کمرہ عدالت نمبر 11، جسٹس خادم حسین سومرو کو کمرہ عدالت نمبر 12جبکہ جسٹس محمد آصف کو کمرہ عدالت نمبر 13 دیا گیا۔ بعد ازاں فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد غلام سرور نیہونگ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے ڈپٹی اٹارنی جنرلز، اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز، سٹیٹ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے وکلاء تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا "جیو نیوز" کے پروگرام" کیپٹل ٹاک "میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا ہے۔ ہم نے ایسا کمیشن بنانے کا کہا تھا، جو حکومت اور اپوزیشن کو قبول ہو۔حکومت کی جانب سے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ آئین کی بالادستی کا مطلب آزاد عدلیہ ہے، وکلاء تحریک کی حمایت اور لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے۔ اس امر کا بھی جائزہ لیجیے کہ آپ کس...
پریس کلب کوئٹہ میں وکیل رہنماء راحب بلیدی اور بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کو عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچسان کے وکلاء، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے پیکا ایکٹ کی ترمیم بل کو عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی نے کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد سے ملاقات کے موقع پر اس حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر بی یو جے خلیل احمد نے کہا کہ آزادی صحافت کی راہ میں ایک منظم منصوبے کے تحت رکاؤٹیں حائل کی جارہی ہیں، تاکہ عوام...
اسلام آباد کے وکلا رہنماؤں نے کہا ہے کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گی، کل 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونیشن منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری میٹنگ میں اسلام ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ اور ہائیکورٹ کے تمام نمائندے موجود ہیں، ہنگامی پریس کانفرنس کا مقصد،وزرات قانون نے تین ججز کی اسلام آباد میں ٹرانسفر کی، آج کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ...
سوات: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات اور ججوں کی تعداد میں اضافہ موجودہ حکومت کارنامہ ہے، پشاور ہائی کورٹ بار مینگورہ بنچ میں وکلاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں وکلاء اور بارز نے مثبت کردار اداکیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بنانے کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح بھی وکیل تھے، وکلاء نے ملک بنانے اور سلامتی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ عدالتوں میں زیرالتوا کیسوں کے تیزرفتارٹرائلز سے انصاف کے تقاضے پورے ہورہے ہیں،دہشت گردی ملاکنڈڈویژن میں سب سے بڑا چیلنج ہے،بے پناہ قربانیوں کی بدولت قائم امن پر کوئی سمجھوتہ...
اپنے بیان میں بلوچستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ دنوں آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے قائدین نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک بھر میں کانفرنس کے ذریعے احتجاج کرنیکا فیصلہ کیا، جو خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کے خلاف سازش تھی اور عدلیہ کو مکمل طور پر ایگزیکٹیو کے تابع بنایا گیا، جس کے خلاف ملک بھر کے وکلاء نے تحریک...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے نیویارک میں اپنے ہیش منی کیس میں سنائی گئی سزا کو منسوخ کرنے کی استدعا کردی گئی. عالمی خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے وکلاء بدھ کے روز ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع ہوئے جب نیویارک کی عدالتوں نے جج جوآن ایم مرچن کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ملتوی کرنے سے انکار کر دیا، جس نے گزشتہ مئی میں ٹرمپ کے مقدمے کی صدارت کی اور کاروباری ریکارڈ کو غلط ثابت کرنے کے 34 سنگین جرائم پر سزا سنائی۔ ٹرمپ نے غلط کام کی تردید کی ہے۔ٹرمپ کی ٹیم نے طے شدہ سزا پر فوری طور پر روک لگانے...