2025-02-10@14:30:50 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«جاں بحق ہونے والی بچی»:
کراچی: لیاری موسیٰ لائن میں پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ اپنے فلیٹ کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کا حکم دیا ، بچی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کھارادر میرا ماں قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری موسیٰ لین اقبال برگر والے کے قریب علی آرکیڈ کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی ، متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ہنگامی سروس ریسکیو 1122 کے حکام مقامی قبرستان سے نومولود کو قبر سے زندگی نکالنے میں کامیاب ہو گئے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ کسی نے اس کی پیدائش کے فوراً بعد اسے دفن کیا اور فرار ہوگیا۔ ریسیکو کے مطابق واقعہ چند دن پہلے نوشہرہ سٹی کے ایک قبرستان میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع والد کی قبر پر دعا کے لیے جانے والے ایک نوجوان نے دی تھی۔ پیدائش کے فوراً بعد بچی کو دفنایا گیا تھا نوشہرہ میں ریسکیو کے اسٹیشن آفیسر مالک عمر اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے لوگوں میں سے ہیں، انہوں نے بچی کو ریسکیو کرکے اسپتال...
چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد :پاکستان کی فوج کی دعوت پر چینی بحری بیڑہ جو باؤتو اور گاؤ یوہو بحری جہازوں پر مشتمل ہے جو کہ فروری کے وسط میں’’پیس 2025‘‘ کثیر القومی مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں بتا یا کہ مختلف ممالک کے شریک بحری جہاز میری ٹائم ریپلینشمنٹ، انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو اور فضائی دفاع کے حوالے مشقیں کریں گے، جس کا مقصد مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سال کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں گھر سے تلاش کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں، اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانا زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔زینب نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ناروا سلوک سے تنگ تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
جے یو آئی رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا کہ متنازع بل پر جلد بازی میں قانون سازی کی گئی، پہلے دونوں ایوانوں میں مشاورت کرنی چاہئے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بڑی سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں جمہوریت کی چیمپئن ہوتی ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہیں تو جمہوریت کا اپنے ہاتھ سے گلا کاٹتی ہیں۔ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ پر اپوزیشن، سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کو اعتماد میں نہیں لیا، نہ ان سے مشاورت کی گئی۔ صدر نے عجلت میں متنازع بل پر دستخط کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصول کی بات ہے کہ پارلیمان...
حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں نان فائلرز پر سختیاں بڑھائی جارہی ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے نئے ٹیکس قانون کے تحت نان فائلرز پر عائد نئی پابندیوں کے حوالے سے بریفننگ دی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نئے ٹیکس قانون کے تحت ٹیکس ریٹرن فائلر کی اہلیت پر ترامیم کی گئی ہے، نان فائلرز اب کسی بینک میں کرنٹ یا سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے۔ تاہم 5 سے 10 مرلے کے مکان خریدنے والوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی۔...
ایک نئی رپورٹ میں مسلح تنازعات اور موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو 2025 میں عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز جاری ہونے والی ورلڈ اکانومک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی گلوبل رسک رپورٹ 2025 میں خبردار کیا گیا کہ رواں برس جنگیں اور شدید موسم کے سبب عالمی معیشت کے لیے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں حصہ لینے والے 23 فی صد افراد کے مطابق ریاستی سطح پر مسلح تنازعات عالمی سطح پر بڑا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔ جبکہ 14 فی صد افراد نے موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ جنوری 20 کو منعقد ہونے والی ڈبلیو...