چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :پاکستان کی فوج کی دعوت پر چینی بحری بیڑہ جو باؤتو اور گاؤ یوہو بحری جہازوں پر مشتمل ہے جو کہ فروری کے وسط میں’’پیس 2025‘‘ کثیر القومی مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں بتا یا کہ مختلف ممالک کے شریک بحری جہاز میری ٹائم ریپلینشمنٹ، انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو اور فضائی دفاع کے حوالے مشقیں کریں گے، جس کا مقصد مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میری ٹائم
پڑھیں:
حارث زیب فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی بن گئے
پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے فٹ بالر حارث زیب آکلینڈ سٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
23 سالہ لیفٹ ونگر (جو اس سے قبل برکن ہیڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے تھے) نے آکلینڈ سٹی ایف سی کو جوائن کر لیا ہے اور ٹیم کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کر دی ہے۔
15 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث کے والدین دوہری شہریت رکھتے ہیں جو حارث کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اہل کرتی ہے۔
کیوی کلب نے 2024 میں او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر 2025 کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں جگہ پکی کی تھی۔
امریکا میں منعقد ہونے والے 32 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں آکلینڈ سٹی ایف سی گروپ مرحلے میں بائرن میونیخ، بوکا جونیئرز اور پرتگال کی بینفیکا کے خلاف کھیلے گی۔