چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم 'Ne Zha 2' نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 

فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔

یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم 'The Battle of Lake Changjin' سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر  کمائے تھے۔ 

ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔

'Ne Zha 2' چین کی مشہور اساطیری کہانی پر مبنی ہے اور جدید دور میں روایتی کہانیوں کو منفرد انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فلم کے شاندار ویژول ایفیکٹس اور پاور فل کہانی کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

کچھ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق، 'Ne Zha 2' کا اگلا ہدف جیمز کیمرون کی 'Avatar' (2009) کے ریکارڈ کو توڑنا ہو سکتا ہے، جو دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس حوالے سے چینی عوام اور بیرونِ ملک مقیم چینی کمیونٹی سے فلم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

'Ne Zha 2' اگلے ہفتے امریکہ، کینیڈا، اور آسٹریلیا میں ریلیز ہو رہی ہے، جس سے یہ فلم عالمی سطح پر مزید کامیاب ہونے کی توقع ہے۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس سے جُڑی مرچنڈائزنگ آئٹمز بھی تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں، جس میں خاص طور پر فلم کے فیگرینز شامل ہیں۔

یہ فلم 2019 میں ریلیز ہونے والی 'Ne Zha' کا سیکوئل ہے، جس نے 725 ملین ڈالر کمائے تھے اور چین کی کامیاب ترین فلموں میں شامل تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چین کی یہ فلم

پڑھیں:

ویرات کوہلی کا آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگالورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بینگالورو میں جاری ایونٹ کے 24ویں میچ میں ویرات کوہلی 1001 باؤنڈریاں لگا کر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ باؤنڈریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغان حکومت اپنی سرزمین سے آپریٹ ہونے والی دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • برطانیہ کے چینی اسٹیل کمپنی پر قبضے کی وجہ کیا بنی؟
  • 9 مئی مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی 
  • 9 مئی کے مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
  • نیویارک میں 311سال پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت
  • کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ
  • سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ہمارے خلاف لڑنے والی روسی فوج میں 155 کرائے کے چینی فوجی بھی شامل ہیں، یوکرین
  • ویرات کوہلی کا آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ