2025-01-20@13:57:43 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«بٹ کوائن کی»:

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بٹ کوائن کی قیمت ٹرمپ کی حلف بردار ی سے قبل 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی کو ضابطے کی پابندیوں سے آزاد کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔ بٹ کوائن کی قیمت ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے 109241 ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، لیکن گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق سات بج کر 40 منٹ پر گر کر 107765 ڈالر پر آ گئی۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ٹرمپ کے نومبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد تیزی سے بڑھی اور دسمبر کے اوائل میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر کی حد عبور کر گئی۔ مزیدپڑھیں:گھر بیٹھے...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیر کو ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی، جو بعدازاں 107765 ڈالر پر آکر رکی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کردی، نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد سے بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 5 نومبر کو صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے فوری بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی جو 12 نومبر تک 90 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ دسمبر میں...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری مرتبہ صدارت کا حلف لے رہے ہیں مگر حلف برداری سے 2 روز پہلے لانچ کیے گئے ان کے کرپٹو کرنسی ٹوکنز نے ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات $TRUMP کے نام سے میم کوائن کرپٹو کرنسی کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جلد ہی اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم 40 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا۔ اس کرپٹو کرنسی کےایک ٹوکن کی قیمت جمعے کے روز 10 ڈالرز تھی مگر اتوار کی صبح تک دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 70 ڈالرز تک پہنچ...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تیزی سے کئی بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟ ٹرمپ ’میم کوائن‘کی ریلیز اس وقت ہوئی ہے جب وہ پیر کو امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کو ٹرمپ آرگنائزیشن سے ملحقہ سی آئی سی ڈیجیٹل ایل ایل سی کے زیراہتمام لانچ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ کمپنی قبل ازیں ٹرمپ کے برانڈ والے جوتے اور پرفیوم لانچ کرچکا ہے ’میم کوائن‘ ایک وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ یا تحریک کے لیے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں،...
    گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے کے تناظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 20 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان اہلکاروں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے کشتی حادثے کے متاثرین کو ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر کلیئر کرنے میں کردار ادا کیا۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات 8 اہلکاروں کے علاوہ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر تعینات 6، 6 اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق، ترکیے اور لیبیا کے بعد موریطانیہ انسانی اسمگلنگ کے لیے نیا اور تیسرا روٹ بن چکا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں نے مارچ 2024 میں موریطانیہ میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں، جہاں پہلے سیف ہاؤسز قائم کیے گئے...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم آئی آر سی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی ہیں
    ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی پاکستان میں مذہبی آزادی کا قومی دن مختص کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز کراچی / اسلام آباد :پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا سالانہ قومی دن منانے کی تجویز پیش کردی ہے، سولہ جنوری کو امریکہ میں مذہبی آزادی کے قومی دن کے موقع پر امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ امریکہ سمیت عالمی برادری سال میں ایک دن مذہبی آزادی کے نام مختص کرسکتی ہے تو ہم کیوں پیچھے ہیں؟ ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے حوالے سے جانی جاتی ہے، انہوں نے...
    یونان میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے کی انکوائری سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں یونان میں 200سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے سے متعلق انکوائری کیخلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے وسیع اللہ بھٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جنوری تک درخواست گزار اور دیگر کیخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مراد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد بھٹی اور وسیع اللہ بھٹی کیخلاف انکوائری ہورہی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی کراچی اور ڈائریکٹر ایچ آر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے و...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی 250 سے زائد پرتگالی کمپنیوں نے ایک خصوصی تربیتی پروگرام میں حصہ لیا، جسے سعودی مالیاتی اور قانونی ماہرین نے پیش کیا۔ سعودی فیڈریشن میں سعودی پرتگالی بزنس کونسل کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پرتگالی کمپنی مائیکروسور نے سعودی عرب میں علاقائی ہیڈ کوارٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،جو کہ سیکورٹی اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے لیڈنگ کمپنی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں پرتگالی کمپنی ریاض میں اپنے ہیڈ کوارٹر کے باضابطہ افتتاح کی تیاری شروع کردے گی۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن دورہ پاکستان پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش کے مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں دفاعی وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی، اس موقع پر دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف...
    کراچی : فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں ،ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار بھی موجود ہیں
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نج کاری کا عمل آگےبڑھے اور قومی ایئرلائن کو ہونے والے 87 ارب روپے کے نقصان کی انکوائری کے لیے کابینہ سے درخواست کی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان کی توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ غیرواضح نجکاری منصوبے کے تناظر میں پی آئی اے طیاروں کی گرانڈنگ پر وضاحت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے جہازوں کا ہوا میں رہنا بہت ضروری ہے، پی آئی اے کے 34 میں 19جہاز ہوا میں ہیں، باقی تمام جہاز گراؤنڈ ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی...
     حکومت کا چین کے ساتھ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کیلئے فنانسنگ کا معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون فیز ون کے لیے 2024ء کے آخری کوارٹر میں معاہدہ طے پایا جانا تھا، اس سلسلے میں پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور کی جانب سے گزشتہ سال کے آخری کوارٹر میں معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں، تاہم ایم یل ون معاہدے میں نئے سرے سے دستخط کیے جانے کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، تاخیر کی وجہ ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے فیزز کی تبدیلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چین کی ٹیکنیکل ٹیم کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے سے قبل...
    سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ سندھ کی 2گیس فیلڈز سے کروڑوں روپے وصول کرنے میں ناکام ہو گئی، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ادارے پیٹرولیم ڈویژن کے ماتحت سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کی انتظامیہ نے ضلع سانگھڑ کی دو گیس فیلڈز سنجھورو اور رحمان کو آف اسپیسیفک گیس کی مد میں ایک ارب 70کروڑ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی، دونوں گیس فیلڈز نے ایس ایس جی سی ایل کو ایک ارب 3کروڑ روپے ادا کئے۔ اس طرح دونوں گیس فیلڈز نے ایس ایس جی سی ایل کو 67کروڑ روپے ادا نہیں کئے ۔ انتظامیہ کو ستمبر 2023میں آگاہ کیا گیا جس...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی  گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے  اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پراظہار برہمی  کیا۔ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کرلی گئی،جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی،سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ٹنڈوجام سے ملاقات، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کاوشوں پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ شام ہوتے ہی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا تھا جس کی شکایت ڈی ایس پی اسد چنہ اور ایس ایچ او اسلم بلو سے کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر میں گشت میں اضافہ کیا اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس کے علاوہ تعلقہ اسپتال ٹنڈوجام میں پولیس نہ ہونے کے سبب آئے روز ڈاکٹروں اور مریضوں میں جھگڑے کے واقعات رونما ہوتے رہتے تھے جس سے ڈاکٹروں میں بے...
۱