توشہ خانہ ٹو کیس؛ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پر جرح مکمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پراظہار برہمی کیا۔
کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کرلی گئی،جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی،سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مجموعی طور پر مزید 5گواہ طلب کرلئے،محمد شفقت، قیصر، عمر صدیق، محسن، فہیم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیاگیا،جج نے کہاکہ آئندہ سماعت پر وکلا نے گواہ پر جرح مکمل نہ کی تو تادیبی کارروائی ہوگی،کیس کی سماعت منگل 14جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو: شوکت یوسفزئی نے خبردار کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
کراچی:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے، آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہی جمہوری نظام کی بقا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا کی قیادت میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ خان لانگو، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد سرفراز میتلو اور سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد سلیم منگریو سمیت وکلا کے وفد نے کراچی میں راشد سومرو کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ْ
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے اور اس کی بالادستی ہر حال میں قائم رہنی چاہیے۔
ترجمان نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام اور وکلا قیادت نے عدلیہ، آئین اور جمہوریت کے دفاع پراتفاق کیا گیا۔
وکلا کے وفد سے ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما انجنیئر ضیاالرحمان، مولانا راشد محمود سومرو، اسلم غوری، قاری محمد عثمان اور دیگر شریک ہوئے۔
Post Views: 3