ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی پاکستان میں مذہبی آزادی کا قومی دن مختص کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز


کراچی / اسلام آباد :پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا سالانہ قومی دن منانے کی تجویز پیش کردی ہے، سولہ جنوری کو امریکہ میں مذہبی آزادی کے قومی دن کے موقع پر امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ امریکہ سمیت عالمی برادری سال میں ایک دن مذہبی آزادی کے نام مختص کرسکتی ہے تو ہم کیوں پیچھے ہیں؟ ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے حوالے سے جانی جاتی ہے، انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بھی مذہبی آزادی منانے کیلئے ایک قومی دن مختص کیا جائے جسکا آغاز سربراہ مملکت صدرِ پاکستان کی جانب سے قوم سے خطاب کی صورت میں ہو، اس دن کی تقریبات کی میزبانی کے فرائض پاکستان کی محب وطن اقلیتوں کے پاس ہوں جو مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا فروغ یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہر سال امریکہ کی جاری کردہ مذہبی آزادی رپورٹ میں پاکستان کو اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے مطعون کیا جاتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پاکستان سول سوسائٹی اور میڈیا کے اشتراک سے آئینی حدود میں رہتے ہوئے مذہبی آزادی کے موضوع پر باقاعدگی سے جامع رپورٹ جاری کرے تو دنیا کو حقیقی معنیٰ میں وطن عزیز کی اصل صورتحال سے روشناس کرایا جاسکتا ہے اور عالمی اداروں کو اپنی رپورٹس مرتب کرتے وقت بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے پاکستان مخالف پراپیگنڈا اور فیک نیوز پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے مزید آگاہ کیا کہ گزشتہ بتیس سالوں سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ امریکی صدر ہر سال16جنوری کے دن کا آغاز ایک خصوصی اعلان نامہ جاری کرکے کرتا ہے جس میں امریکہ کی مذہبی رواداری کے حوالے سے سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جاتی ہے، اس دن امریکہ میں واقع مختلف مذہبی مقامات بشمول چرچ، مساجد، مندر اور دیگر عبادت گاہوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ تعلیمی درس گاہوں اور سول سوسائٹی اداروں میں شہریوں کو مذہبی عقائد پر کاربند رہتے ہوئے آزادانہ طور پر زندگی بسر کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں منعقد کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق پاکستان میں مذہبی آزادی کا قومی دن عالمی سطح پر وطن عزیز کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں موثر ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان میں مذہبی ا زادی کا کرنے کی

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی کے معاہدے سے فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار ہوئی ہے، حماس 

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا سہرا فلسطینی عوام اور اُن کی مزاحمت کے نام کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے پر حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ فلسطینی عوام کی ’استقامت‘ اور اس کی اپنی ’مزاحمت‘ کا نتیجہ ہے۔

ترجما نے کہا کہ ’’جنگ بندی کا معاہدہ ہمارے عظیم فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے زائد عرصے تک دلیرانہ مزاحمت کا نتیجہ ہے‘‘۔

https://www.express.pk/story/2743012/hamas-aur-israel-ke-darmiyan-jung-bandi-moahida-flstinyon-ka-jashnn-2743012/

انہوں نے کہا کہ ’’معاہدے کے بعد عوامی امنگوں کے مطابق فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار ہوئی ہے‘۔

خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے حماس رہنما سامی ابو زہری نے جنگ بندی معاہدے کو اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ اس بات کا اظہار ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے کسی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

قطری وزیراعظم کا جنگ بندی معاہدے کا اعلان

قبل ازیں دوحہ میں پریس کانفرنس میں قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان ال ثانی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا اور بتایا کہ دونوں فریقین قطر، مصر، امریکا کی مشترکہ ثالثی میں تنازع کے فریقین معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے لیے قیدیوں کا تبادلہ ہوگا اور غزہ میں امداد پہنچائی جائے گی جبکہ اسرائیل کی حکومت اقدامات کرے گی۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا اطلاق 19 جنوری بروز اتوار کو ہوگا، پہلا مرحلہ 42 روز پر محیط ہوگا اور اسرائیل فورسز کی غزہ کے شہری علاقوں سے سرحد پر واپسی ہوگی جبکہ قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ، زخمیوں اور مریضوں کو باہر لے جانے کی اجازت ہوگی۔

https://www.express.pk/story/2742994/hamas-approved-gaza-war-halt-agreement-with-israel-2742994/



انہوں نے بتایا کہ انسانی بنیاد پرپورے غرہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر امداد بھی فراہم کردی جائے گی۔ بے گھر افراد کی واپسی اور ان کی بحالی کے لیے امداد فراہم کردی جائے گی۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حماس 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں خواتین، فوجی اوربزرگ شامل ہیں، اس کے بدلے میں اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینیوں کی ایک مخصوص تعداد بھی رہا کیا جائے گا۔

’’دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تفیصلات پہلے مرحلے کی مکمل عمل داری پر دونوں فریقین مکمل طور پر تینوں مراحل پر بتدریج عمل کرنا ہوگا اور مزید خون ریزی اور جنگ سے گریز کرنا چاہیے‘‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ قطر مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائے گا تاکہ دونوں فریقین معاہدے پر مکمل طور پر عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر غزہ کے بے گھر خاندانوں کی واپسی، بحالی اور غزہ کے لوگوں کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔

معاہدے کے اہم نکات

معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر 6 ہفتوں کیلیے جنگ بندی ہوگی جبکہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل فورسز کی بتدریج واپس اور اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں حماس کی زیرحراست موجود اسرائیلیوں کی رہائی شامل ہوگی۔

پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہوگی، جس میں تمام خواتین، بچے اور 50 سال سے بڑی عمر کے افراد شامل ہوں گے۔ اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد کے اندر  700 میٹر  تک خود کو محدود کرے گی۔ اسرائیل عمیر قید کے 250 افراد سمیت تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

https://www.express.pk/story/2743014/gaza-jung-bandi-muahiday-ke-manderjaat-kya-hain-2743014/

جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے 7 روز بعد اسرائیل مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھول دے گا جبکہ فلاڈیلفی راہداری سے اسرائیل کی فوج کی واپسی کا مرحلہ بھی شروع ہوجائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کرپشن کی بہتی گنگا اور مذہبی ٹچ
  • اداروں کی رائٹ سائزنگ دوسرے مرحلے میں داخل، متعدد سرکاری اداروں کی بندش سے متعلق اہم فیصلے
  • برطانیہ‘ بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا
  • برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا
  • وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی مبصرین کو ریاست کے دورے کی دعوت دیدی
  • چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز
  • چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز
  • عازمین حج نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے
  • غزہ جنگ بندی کے معاہدے سے فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار ہوئی ہے، حماس